مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

معروف میزبان اور مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ، اور اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی باڈی کے پوسٹ مارٹم کے لیے چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ میڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کے حکم پر بشریٰ اقبال کی جذباتی پوسٹ

سماجی تنظیم کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر

نوٹی فیکیشن کے مطابق 23 جون کی صبح 9 بجے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبرکشائی ہو گی۔ ایڈیشنل پولیس سرج شاہد نظام اور ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز مخطوم بھی میڈیکل بورڈ میں شامل ہوں گے۔ فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

Late MNA Amir Liaquat Hussain, Postmortem, Medical Board formed
news 360

نوٹی فیکیشن کے مطابق ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کے لیے بریگیڈ پولیس کو آئی جی سندھ نے عدالت حکم پر احکامات دیئے تھے ، جس کے بعد قبرکشائی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ عبداللہ شاہ غازی کے قبرستان میں موجود عامر لیاقت حسین کی قبرکشائی کی جائے گی اور وہیں سے سیمپل اکٹھے کیے جائیں گے۔ بعدازاں جسدخاکی کو دوران دفنا دیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں معروف میزبان اور مرحوم ایم این اے عمر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نےعدالتی حکم کے تناظر میں پوسٹ مارٹم کے تکلیف دہ مراحل کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے مرحوم کے مداحوں سے رائے طلب کی تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے بشریٰ اقبال نے لکھا تھا کہ "کیا آپ سب جو مرحوم عامر لیاقت کے مداح اور چاہنے والے ہیں ، اس بات کے حق میں ہیں کہ عامر کا جسم پوسٹ مارٹم کے اس طریقہ کار سے گزرے ؟ ان کی روح کو یہ اذیت دے کر اپنی تسلی چاہتے ہیں؟

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ "شریعت مطہرہ ہی اس قبیح عمل، مردے کی چیر پھاڑ اور قبر کشائی کی اجازت نہیں دیتی۔ اللہ سب دیکھ رہا ہے۔”

متعلقہ تحاریر