عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر

عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو آج ہی درخواست کی سماعت کرے گا۔

عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا معاملہ ، مرحوم عامر لیاقت حسین کے خاندان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں مرحوم کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے پوسٹ مارٹم رکوانے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل

عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو آج ہی درخواست کی سماعت کرے گا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی جج وزیر حسین میمن نے معروف اینکر عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت کی تھی ۔

عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق دائر درخواست منظور کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

دوران سماعت سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ورثا پوسٹ مارٹم کرانا نہیں چاہتے، ورثا کہتے ہیں پوسٹ مارٹم کرانے سے ان والد صاحب کی روح کو تکلیف پہنچی گی۔

سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ورثا کہتے ہیں ہمیں کسی پر شک بھی نہیں ہے۔

عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کی درخواست عبدالاحد نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔

درخواست میں کہا تھا کہ عامر لیاقت حسین کی موت پراسرار حالت میں ہوئی ہے اس لیے ان کا پوسٹ مارٹم لازمی ہے۔

پولس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا جب تک جسم کا اندرونی جائزہ نہیں لیتے موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکتی ہیں۔

پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل

واضح رہےکہ گزشتہ روز عدالت حکم پر معروف میزبان اور مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا اور اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق عامر لیاقت حسین کی باڈی کے پوسٹ مارٹم کے لیے چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ میڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا تھا۔

Amir Liaqat, Postmortem, Sindh High Court, Judicial Magistrate,

نوٹی فیکیشن کے مطابق 23 جون کی صبح 9 بجے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبرکشائی ہو گی۔ ایڈیشنل پولیس سرج شاہد نظام اور ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز مخطوم بھی میڈیکل بورڈ میں شامل ہوں گے۔ فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر