دعا زہرہ کو کسی بھی فورم پر انٹرویو سےروکا جائے، سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر

مہدی علی کاظمی کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دعا زہرہ کو ملک سے باہر بھیجنے سے بھی روکا جائے۔

دعا زہرہ کے والدین کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نئی درخواست دائر کی گئی ہےجس میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ دعا زہرہ کم عمر بچی ہے اسے کسی بھی فورم پر انٹرویو دینے سے روکا جائے۔

دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی کے وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی گئی نئی درخواست میں عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے موکل کی بیٹی کم عمر ہے اس لیے عدالت عظمیٰ اپنے حکم سے اسے کسی بھی فورم پر انٹرویو دینے سے روکے۔

یہ بھی پڑھیے

دعا زہرہ کو ملک سے باہر بھیجنے کے انتظامات مکمل، ذرائع نیوز 360

درخواست میں اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ دعا زہرہ کو ملک سے باہر منتقل کرنے کی اطلاعات بھی ہیں اس لیے دعا زہرہ کو باہر جانے سےروکا جائے۔

Dua Zahra, Supreme Court Registry, Karachi, Mehdi Ali Kazmi,
news 360
Dua Zahra, Supreme Court Registry, Karachi, Mehdi Ali Kazmi,
news 360
Dua Zahra, Supreme Court Registry, Karachi, Mehdi Ali Kazmi,
news 360
Dua Zahra, Supreme Court Registry, Karachi, Mehdi Ali Kazmi,
news 360

واضح رہے کہ دعا زہرا کے والدین نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوز 360 نے اپنے ذرائع سے خبر دی تھی کہ دعا زہرہ کو ملک سے باہر بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ دعا زہرہ ابھی سینٹرل پنجاب میں بھی موجود نہیں ہیں۔

نیوز 360 کے ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد جنوبی پنجاب میں کسی وڈیرے کے گھر پر مقیم ہیں جہاں سے انہیں مڈل ایسٹ کے کسی ملک میں بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ذرائع نے نیوز 360 کو یہ بھی بتایا تھا  کہ پنجاب حکومت کے کچھ سرکردہ سیاست دان بھی دعا زہرہ اور ظہیر احمد کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ دعا زہرہ اور ان کے شوہر ظہیر احمد نے معروف یوٹیوبر زنیرہ ماہم کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر انہیں زیادہ تنگ کیا گیا تو وہ لوگ ملک سے باہر شفٹ ہو جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر