آئسولیشن میں بیٹھنے سے بہتر ہے عمران خان اسمبلی میں بات کریں، شاہ زین بگٹی

وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس کا کہنا ہے تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ میری وزارت کی اولین ترجیح ہے۔

سکھر:  وفاقی وزیر نارکوٹیکسس نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری سب سے بڑی کوشش ہے کہ منشیات کو تعلیمی اداروں سے نکالیں ہم عمران خان کی طرح ڈاکو ، چور ، غدار کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے سکھر میں اینٹی نارکوٹکس کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا عمران خان نے 4 سال میں 30 ہزار ارب قرضہ لیا لیکن کیا کیا یہ نہیں بتا سکتے ، کیا کوئی موٹر وے بنایا کوئی اور بڑا منصوبہ بنایا عوام کو بتائیں۔

یہ بھی پرھیے

سابق وزیر اعظم عمران خان کے احساس پرگرام کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی

کوئی مزید شرط نہ لگی تو آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوجائےگا، وزیراعظم

شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا آئسولیشن میں بیٹھنے سے بہتر ہے عمران خان اسمبلی میں آئیں اور بات کریں۔

اینٹی نارکوٹکس دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا اس وقت اینٹی نارکوٹکس میں نفری کی کمی ہے وزیراعظم سے سفارش کی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہم بڑی کوشش محنت سے لوگوں کو پکڑتے ہیں ، بڑے سپلائرز اور چھوٹے منشیات فروشوں کو پکڑتے ہیں اس حوالے سے ایسا قانون ہو کہ منشیات میں ملوث لوگوں کو سخت سزائیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 سے پہلے سیاسی ماحول بہتر تھا لیکن ناتجربہ کار لوگ جو آئے وہ عزت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ تحاریر