سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ: 14 اضلاع میں ووٹنگ جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق سندھ کے باقی اضلاع میں انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق سندھ کے چار ڈویژنوں کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے آج (اتوار) ووٹنگ جاری ہے۔

ای سی پی حکام کا کہنا ہے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

سندھ کے 14 اضلاع میں لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں بلدیاتی انتخابات میں رینجرز  اور فوجی اہلکار بھی تعینات ہونگے

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش، 4 افراد جاں بحق، آدھا شہر پانی اور آدھا اندھیرے میں ڈوب گیا

101 ٹاؤن کمیٹیوں، 23 میونسپل کمیٹیوں، 14 ضلعی کونسلوں، 4 میونسپل کارپوریشنوں، 11 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنوں اور 887 یونین کونسلوں اور یونین کمیٹیوں کی 6277 نشستوں پر کم از کم 21,298 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 11 ملین رجسٹرڈ ووٹرز کی سہولت کے لیے 9,023 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں جن میں 1 ہزار 895 پولنگ اسٹیشنز خواتین ووٹرز کے لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ خود صوبے میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد اور سندھ الیکشن کمشنر کے دفتر میں مانیٹرنگ سیل قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق سندھ کے باقی اضلاع میں انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 1 ہزار 985 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 3 ہزار 448 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں 2,980 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پیرا ملٹری فورسز ، رینجرز اور پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی ڈائریکٹ مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر