ماڑی پور میں احتجاجی مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج، ڈنڈا لگنے سے خاتون جاں بحق
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ عبدالستار کا کہنا ہے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ، مظاہرین منتشر ہو گئے ہیں۔
کراچی کے علاقے ماڑی پور میں لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہے، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ساؤتھ عبدالستار کا کہنا احتجاجی مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ، مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ماڑی پور میں ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج سے ایک 60 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی ہے جسے کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ ، شہریوں نے پہیہ جام کردیا
جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لیاری جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ھونے والی خاتون کی شناخت میرابی بی زوجہ عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں کی جانے والی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے ، ماڑی پور روڈ پر گزشتہ 18 گھنٹوں سے جاری احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی تھی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔
مظاہرین کے مطابق کے الیکٹرک کو کئی شکایات کرنے کے باوجود ادارے کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا ان کے علاقوں میں بجلی بحال ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ عبدالستار کا کہنا ہے احتجاجی مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔
خاتون کی ہلاکت کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ خاتون کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا کہنا ہے کہ آج سے علاقےمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 24 گھنٹوں کے اندر کے الیکٹرک حکام کے ساتھ مل کر شیڈول بنایا جائے گا۔
کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پولیس تشدد کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ” کراچی پولیس سے کہنا چاھتا ہوں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں پر تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں،احتجاج بالکل جائز ہے یہ آپ کے اپنے لوگ ہیں آپ بھی اسی عذاب سے گزر رہے ہیں زرداری اور مراد شاہ کے حواری اس تکلیف کا اندازہ نہیں کر سکتے لیکن آپ ان میں سے ہیں قانون کیخلاف احکامات نہ مانیں۔”
کراچی پولیس سے کہنا چاھتا ہوں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں پر تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں،احتجاج بالکل جائز ہے یہ آپ کے اپنے لوگ ہیں آپ بھی اسی عذاب سے گزر رہے ہیں زرداری اورمراد شاہ کے حواری اس تکلیف کا اندازہ نہیں کر سکتے لیکن آپ ان میں سے ہیں قانون کیخلاف احکامات نہ مانیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 28, 2022
اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مظاہرین پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” زرداری ٹولے کے زیر انتظام صوبے اور پاکستان کے معاشی حب کراچی میں عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ پر احتجاج کا بنیادی حق بھی نہیں ہے۔ لاٹھیاں اور بد ترین پولیس تشدد ۔ عوام کی زندگی عذاب کرکے انہیں احتجاج کا بھی حق نہیں اور جمہوریت کا راگ ۔ یہ ہے انکی جمہوریت اور جمہوریت بہترین انتقام ہے۔”
زرداری ٹولے کے زیر انتظام صوبے اور پاکستان کے معاشی حب کراچی میں عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ پر احتجاج کا بنیادی حق بھی نہیں ہے
لاٹھیاں اور بد ترین پولیس تشددعوام کی زندگی عذاب کرکے انہیں احتجاج کا بھی حق نہیں اور جمہوریت کا راگ
یہ ہے انکی جمہوریت اور جمہوریت بہترین انتقام ہے— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 28, 2022









