جامعات کی گرانٹ دوگنی ہونا خوش آئند ہے، ڈاکٹر سروش لودھی
این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے خسارے کے بجٹ کو پچھلے بجٹ کی طرح سرپلس کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
شیخ الجامعہ این ای ڈی کا کہنا ہے جامعات کی گرانٹ کا دوگنا ہونا خوش آئند بات ہے ، ٹیم پچھلا بجٹ سرپلس میں تبدیل کرنے پرمبارک باد کی مستحق ہے۔
شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر شروش لودھی نے سینیٹ اجلاس کے دوران سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اس تیسویں سینیٹ اجلاس میں 2020-2021 کے سالانہ اکاؤنٹ کی حتمی رپورٹ منظوری 2021-2022کی۔
یہ بھی پڑھیے
ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے، سید ضیاء عباس شاہ
جے یو آئی ف کا سندھ میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کروانے کا مطالبہ
سینیٹ اجلاس میں 2022-2023 کا بجٹ بھی پیش کیا گیا۔ اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے بتایا کہ 2021-2022 کے بجٹ کا آغاز (167.695) ملین خسارے سے ہوا تھا، لیکن جامعہ اسے 1.118 ملین کے سرپلس سے اختتام کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا 2022-2023 کا بجٹ 3,798.806 ملین کا ہے۔ اس بجٹ کی ابتدا تخمینے کے تحت (211.144) ملین کے خسارے سے ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ جامعہ این ای ڈی کو 100 برس مکمل ہوچکے ہیں، اس سینیٹ اجلاس میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے ارادہ ظاہر کیا کہ اس خسارے کے بجٹ کو پچھلے بجٹ کی طرح سرپلس کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
جامعہ کے اس سینیٹ اجلاس میں 102 ممبران میں سے 86 ممبر فزیکل، 7 آن لائن شریک ہوئے جب کہ 6 ممبران ذاتی وجوہ کی بناء پر شرکت نہ کرسکتے.









