سندھ پولیس کے نچلے درجے کے ملازمین کیلیے خوشخبری

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کے نچلے درجے کےملازمین کے گریڈز دیگر صوبوں کے پولیس اہلکاروں کے برابر کردیے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں کیے گئے اپنے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے  سندھ پولیس کے نچلے درجے کےملازمین کو خوشخبری سنادی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کے نچلے درجے کےملازمین کے گریڈز دیگر صوبوں کے پولیس اہلکاروں کے برابر کردیے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیفنس میں ڈکیتیاں کرنے والے کچے کے ڈاکو پولیس کی گرفت میں آگئے

ٹاور! ٹاور! کراچی کی نئی پیپلز بس سروس میں پرانے طور طریقے جاری

 

سینئر صحافی افضل ندیم ڈوگرنےپولیس اہلکاروں کے گریڈ ز میں تبدیلی کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ اور محکمہ خزانہ سندھ کی سمریز کی تصاویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ارسال کردہ  سمری کے مطابق اپ گریڈیشن کے بعد اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا گریڈ 9 سے بڑھا کر 11،۔ ہیڈکانسٹیبل اور ڈرائیور ہیڈکانٹیبل کا گریڈ 7 سے بڑھا کر جبکہ کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کا گریڈ 5 سے بڑھا کر 7 کردیاگیاہے۔

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردہ سمری کے مطابق اہلکاروں کے  گریڈز کی اپ گریڈیشن  کے نتیجے میں سندھ حکومت کو تنخواہوں کی مد میں سالانہ 9.3ارب روپے  ادا کرنا ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر