منیشا کماری سندھ کی پہلی ہندو خاتون ڈی ایس پی تعینات

منیشا کماری نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے 2019 میں ہونے والے مشترکہ مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کی تھی

جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی  منیشا کماری سندھ کی پہلی ہندو خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس( ڈی ایس پی) تعینات ہوگئیں۔

انہوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے 2019 میں ہونے والے مشترکہ مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ پولیس کے نچلے درجے کے ملازمین کیلیے خوشخبری

بابر غوری اس جال میں پھنس گئے جس میں عشرت العباد نہیں پھنسے تھے

ٹوئٹر صارف لال  آر سونی نے منیشا کماری کی تصویر  ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  جیکب آباد سے منیشا کماری بنت بالو مل روپیتا  مشترکہ مسابقتی امتحانات 2019 میں کامیابی حا صل کرنے کے بعد ڈی ایس پی  تعینات ہوگئی ہیں۔

انہوں نے مزیدلکھا کہ خیال کیا جارہا ہے کہ منیشا سندھ کی پہلی ہندو خاتون ڈی ایس پی ہیں جو کہ ہندو کمیونٹی کے لیے قابل فخر بات ہے۔

متعلقہ تحاریر