دعا زہرہ کیس ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید الجھنے لگا ، لڑکی نے خودکشی کی دھمکی دے دی

متنازع ترین یوٹیوبر زنیرہ ماہم کو اپنے دیئے گئے تازہ ترین انٹرویو میں دعا زہرہ نے کہا ہے کہ اگر انہیں شوہر سے جدا کرنے کی کوشش کی تو وہ خودکشی کرلی گی۔

مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ،،، کچھ ایسا ہی حال دعا زہرہ کیس ہے، عدالتی کارروائی اور تازہ میڈیکل رپورٹ کے بعد متنازع ترین یوٹیوبر زنیرہ ماہم کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعا زہرہ نے دھمکی دی کہ اگر اسے اپنے شوہر ظہیر احمد کو چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تو وہ خودکشی کر لے گی۔ دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے دعا زہرہ کے نکاح خواں اور گواہ کی ضمانت منسوخ کردی ہےجبکہ لاہور ہائی کورٹ نے ظہیر احمد کی ضمانت 14 جولائی تک منظور کرلی ہے۔

یوٹیوب پر جاری ہونے والے اپنی تازہ ترین ویڈیو میں دعا زہرہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسے ظہیر احمد سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی یا اسے شیلٹر ہوم بھیجنے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنی جان دے دے گی۔

یہ بھی پڑھیے

دعا زہرہ کیس میں ظہیر احمد پر اغواء اور حبس بےجا کا مقدمہ بنتا ہے، وکیل جبران ناصر

ظہیر احمد کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے کا لگا ، ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کرنے لگا

دعا زہرہ نے ایک بار پھر اپنے والدین کے ساتھ رہنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے والدین اسے قتل کرسکتے ہیں ، کیونکہ جب وہ ان کے ساتھ رہتی تھی تو اکثر تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

یوٹیوب پر جاری ہونے والی دعا زہرہ کی نئی ویڈیو متنازعہ یوٹیوبر زنیرہ ماہم ہیں۔ دعا زہرہ اس ضد پر قائم ہے کہ اس کی عمر 18 سال ہے ، اور وہ کسی صورت اپنے شوہر سے الگ نہیں رہ سکتی۔

ویڈیو میں دعا زہرہ نےاپنے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نکاح کیا ہے کوئی گناہ نہیں کیا ، ہمیں کیوں عدالتوں میں گھسیٹا جارہا ہے۔

کیس میں نیا موڑ آنے کے فوری بعد دعا زہرہ نے حیرت انگیز طور پر اپنا موقف بدلا ہے اور اب خودکشی کی دھمکی دے دی ہے۔ جبکہ ظہیر احمد نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ عدلیہ پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور عدالتیں انہیں انصاف فراہم کریں گی۔

آج ایک تازہ ترین پیشرفت کے حوالے سے مہدی علی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "کراچی ایسٹ کے ایڈیشنل سیشن جج 7 نے آج دعا زہرہ کیس کے نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور نکاح کے گواہ اصغر علی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔”

دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کی ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

دعا زہرہ کے خاوند ظہیر احمد نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع تھا ، جسٹس مس عالیہ نیلم نے ظہیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔ ظہیر احمد اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے.

جسٹس مس عالیہ نیلم نے سوال کیا ،کب کی ایف آئی آر ہے؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ سولہ اپریل کی ایف آئی آر ہے ، پہلے مقدمہ میں ضمانت کروائی کرلی ہے۔اب مجسٹریٹ کے حکم پر کیس کی دوبارہ تفتیش ہونے لگی ہے۔

جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا آپ کو کیسے پتہ ہے کہ اس تفتیش کے بعد اسے گرفتار کرلیا جائے گا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اطلاعات ہیں کہ پولیس ظہیراحمد کو قصوار وار قرار دے رہی ہے دوبارہ تفتیش میں ملزم کو قصور وار ظاہر کرکے سندھ پولیس ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لے گی۔

علاوہ ازیں عدالت نے ظہیر احمد کی حفاظتی عبوری درخواست 14جولائی تک ضمانت منظور کرلی۔

متعلقہ تحاریر