کراچی:ڈیرھ ماہ سے بھی کم عرصے میں ایک اور رہائش عمارت کی نچلی منزل میں آگ
واضح رہے کہ شہید ملت روڈ پر واقع چیز ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے گودام میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ساری عمارت رہائش کے خطرناک قرار دے دی گئی تھی۔
ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر واقع ایک اور رہائش عمارت کے نیچے قائم ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی ہے ، فائر فائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہید ملت روڈ پر واقع ہل پارک کے قریب عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنے ہوئے ریسٹورنٹ میں آگ لگ ئی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے تین فائر ٹینڈر مصروف عمل ہیں ، ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے رہائشی عمارت کے اندر دھواں بھر گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی: چیز ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق
کراچی میں طوفانی بارشوں کی تباہی ، آرمی چیف کا بروقت دورہ
ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے ، پولیس نے شہریوں کو عمارت سے دور رہنے کے ہدایات دی ہیں جبکہ عمارتوں کے رہائشیوں کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر کی موجود کی وجہ سے آگ پھیل رہی ہے ، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شہید ملت روڈ پر واقع چیز ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے بیسمنٹ میں واقع گودام میں آگ لگ گئی تھی ، آگ پر قابو میں کئی دن لگ گئے تھے جس کے بعد عمارت کو رہائش کے لیے خطرناک قرار دے دیا گیا تھا۔
چیز ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے اوپر واقع کے رہائش عمارت کے مکین ابھی تک عمارت میں منتقل نہیں ہوئے جبکہ عمارت کے بیسمنٹ کی ریپیئرنگ کا کام بھی ابھی تک شروع نہیں کیا گیا ہے۔