ایف آئی اے مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کے سامنے بے بس

ایف آئی اے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت عدالتی حکم پر دانیہ شاہ کے خلاف انکوائری کررہا ہے۔

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی ، ایف آئی اے نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ شاہ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہورہا۔

بدھ کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سینش جج ساؤتھ کی عدالت میں مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق ایف آئی اے کیجانب سے پیش رفت رپورٹ جمع کرائی گئی.

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں موسلادھار بارش، شہر پانی میں ڈوب گیا، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں نامعلوم شخص کی پیزا بوائے سے جنسی زیادتی

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کردہ رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کو طلبی کا خط ارسال کردیا گیا ہے.

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا خط میں مرحوم عامرلیاقت کے اہل خانہ کو مقدمے کی تفتیش کے لئے بیان ریکارڈ کرانے کا لکھا گیا ہے.

ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے دفعہ 154 کے تحت دانیہ شاہ کا بیان لینا چاہتی ہے.

ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں دانیہ شاہ سے مذکورہ ویڈیو لانے کا لکھ دیا گیا ہے.

ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابقہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کیجانب سے جواب نہیں آیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کا بیان ریکارڈ ہونے پر عدالت کو آگاھ کیا جائے گا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ھوئے سماعت ملتوی کردی۔

قبل ازیں 18 جون کو عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درخواست دی گئی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

متعلقہ تحاریر