محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ بھر موسلادھار بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 24 جولائی سے 26 جولائی تک جاری رہنے والے تیسرے اسپیل کے باعث نشیبی علاقے سیلابی صورتحال کا سامنا کریں گے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت کے سندھ کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کے ساتھ سیلابی صورتحال کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔ مون سون کے تیسرے اسپیل کے باعث کراچی شہری کے سیلابی صورتحال کا سامنا کرسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے شروع ہونے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہ سکتا ہے ، تیز اور متعدل بارش سے شہر کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ کا تیسرا بڑا شہر سکھر ناقص پلاننگ کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا
پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 693 نئے کورونا کیسز رپورٹ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں وقفے وقفے سے جاری رہنے بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آجائیں گے۔
موسم کا حال بتانے والے محکمے کے مطابق شہر کراچی میں آج اور کل تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ درجہ 28 سے 30 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔ تیز بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
اتوار کی صبح کراچی کے علاقے کلفٹن، ڈی ایچ اے، آئی آئی چندریگر روڈ اور میرویتھر ٹاور میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ شاہراہ فیصل، ملیر، گلشن، گلستان جوہر اور ایئرپورٹ پر متعدل بارش کا نظارہ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو باگو، میتلی، تلہار اور گولارچی میں دو گھنٹے سے زیادہ موسلادھار بارش جاری رہی جس سے سندھ کے ساحلی علاقے پانی ڈوب گئے۔
بدین میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے ، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے، سیلابی صورتحال کی وجہ سے بدین کا رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہو گیا ہے۔
ٹنڈو الہ یار کے قصبے میں بھی طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ ندی نالے دریاؤں کا منظر پیش کررہے ہیں۔
اسی طرح مٹیاری، ہالا، سعید آباد، اُڈیرولال اور گردونواح کے علاقوں میں تیز بارش اور طوفان کا نظارہ کیا گیا ، شدید بارشوں کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے 24 جولائی سے کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھاری بارشوں کا الرٹ جاری کیا تھا۔
محکمہ موسمیات کی حالیہ پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آندھی کے ساتھ تیز بارش کا متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے کراچی، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، لاڑکانہ، سکھر اور سندھ کے مختلف علاقے سیلاب کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔