دعا زہرہ کے مبینہ شوہر ظہیر احمد کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع
یاد رہے کہ دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی نے ظہیر احمد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔
دعا زہرہ کیس میں نامزد ملزم اور دعا کے مبینہ شوہر ظہیر احمد اور اس کے بھائی شبیر احمد کی عبوری ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت میں ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت نے ملزم ظہیر احمد اور شبیر احمد کی ضمانت کے متعلق دائر درخواستوں پر عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیے
دعا زہرہ کے الزامات پر مہدی علی کاظمی کے بڑے بھائی کا بھرپور انداز میں دفاع
دعا زہرا کی کراچی واپسی میں حائل تمام رکاوٹیں دور، بچی سندھ پولیس کے حوالے
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کے پولیس پیپر طلب کرتے ہوئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ دعا زہرہ کے مبینہ شوہر ظہیر احمد اور اس کے بھائی بشیر احمد نے عدالت میں پیش ہوکر ضمانت حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی نے ظہیر احمد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔
معروف سماجی کارکن اور قانون دان جبران ناصر مہدی علی کاظمی کی جانب سے وکیل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔