دعا زہرہ کے ایم ایل او آرڈر کو کسی درست فورم پر چیلنج کریں گے، جبران ناصر

دعا زہرہ اغواء کیس میں والد مہدی علی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ جوڈیشنل مجسٹریٹ کی جانب سے ایم ایل او کرنے کی درخواست تکنیکی بنیادوں پر مسترد ہوئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مہدی علی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "اس وقت ریاست بمقابلہ ظہیر احمد اور دوسرے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم کا پروفیسر اختر بلوچ  پر ہراسانی کاالزام ثابت نہ ہوسکا

سول سوسائٹی کا جبران ناصر کے ساتھ اظہار یکجہتی، چرچ نے صحافی کے خلاف شکایت درج کرادی

انہوں نے لکھا ہے کہ "ہمیں فوجداری مقدمات کے حوالے مزید تشریح کی ضرورت ہے ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تکنیکی بنیادوں پر ہماری ایم ایل او کی درخواست مسترد کی ہے ، سیشن کورٹ کا کہنا ہے عدالت نظرثانی کی درخواست کی سماعت نہیں کرسکتی۔”

وکیل جبران ناصر نے مزید لکھا ہے کہ "یہ درخواست میرٹ پر مسترد نہیں ہوئی ہے، ہم ایم ایل او آرڈر کو کسی درست فورم پر چیلنج کریں گے۔”

واضح رہے کہ یکم اگست کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کردی تھی جس میں دعا زہرہ کا ایم ایل (میڈیکو لیگل) کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دعا زہرہ کیس کے تفتیشی افسر نے عبوری چارج شیٹ جمع کروانے کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔

دوران سماعت کیس کے تفتیشی افسر( آئی او) سعید رند نے مغوی دعا زہرہ کی کم عمری میں شادی کے مقدمے میں عبوری چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے مزید وقت طلب کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر