قاضی احمد اسپتال میں ڈاکٹرز اور دواؤں کی کمی پر پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج

ڈاکٹر صدف لنجارکا کہنا ہے کہ تحصیل قاضی احمد کے تعلقہ ہیڈ کوارٹراسپتال میں ڈاکٹرز اور دواؤں کی کمی  ہے جسکی وجہ سے مریضوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد کے تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں اور دواؤں کی کمی اوراسپتال انتظامیہ کو سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد کے تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے اسپتال کی او پی ڈی کا بائیکاٹ کر کے  ایم ایس  کے دفتر  کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کا عملہ مریضوں کے بیڈ پر آرام کرنے لگا

قاضی احمد کے تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے  ڈاکٹرز اور دواؤں  کمی اور اسپتال  کے عملے  کو سکیورٹی نہ  دینے کے خلاف ایم ایس کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا ۔

پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج کے باعث اسپتال میں علاج کے لیے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

ڈاکٹر صدف لنجار نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ  ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کے خلاف  احتجاج کیا گیا ۔انہوں نے  کہا کہ مریضوں  کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہیں تاہم احتجاج کے سوا مسائل حل نہیں ہوتے  ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قاضی احمد کے اسپتال میں ایک درجن سے زائد ڈاکٹروں کی سیٹیں جبکہ 25 پیرا میڈیکل اسٹاف کی سیٹیں خالی پڑی ہیں جن پر بھرتیاں نہیں ہورہی  ہیں۔

ڈاکٹر صدف لنجار نے بتایا کہ اسپتال میں دوائیاں  بھ موجود نہیں ہوتی  جس کے وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے  ۔ان کا کہنا تھا اسپتال کا مسائل فوری حل کیے جائیں ۔

متعلقہ تحاریر