الیکشن کمیشن سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات وقت پر کرائے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جو نکات ہائی کورٹ میں نہیں اٹھائے تھے انہیں براہ راست نہیں سن سکتے۔

سپریم کورٹ نے سندھ میں حلقہ بندیوں کی بنیاد پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کی درخواست نمٹا دی ہے ، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 28 اگست کو ہی ہو گی ، سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم جاری کردیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج سندھ میں حلقوں بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست زیر سماعت تھی جس کا فیصلہ عدالت عظمیٰ نے سنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میڈیا مثبت تنقید سے ملکی تعمیر میں حصہ ڈالے، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

الیکشن کمیشن نے غلط بیانی پر جماعت اسلامی سے معافی مانگ لی

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 28 اگست کو ہی ہوگا ، ایم کیو ایم پہلے مناسب فورم سے رجوع کرے ، حقائق کا تعین ہی ہونے پر قانونی نکات عدالتوں میں اٹھائے جاسکتے ہیں۔

عدالت عظمیٰ کا اپنے حکم میں کہنا تھا کوئی بھی آئینی عدالت حقائق کے درست تعین بغیر فیصلہ نہیں کرسکتی ۔

سپریم کورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ جو نکات ہائی کورٹ میں نہیں اٹھائے گئے انہیں اب اپیل میں براہ راست نہیں سنا جاسکتا۔

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے ساتھ پی ٹی آئی کی درخواست بھی نمٹا دی ہے۔ تحریک انصاف نے اداروں کو اختیارات کی منتقلی کی درخواست کی تھی۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے تحت کرانے کی استدعا کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سے سندھ میں  بلدیاتی انتخابات زیرالتواء ہیں ، بہتر ہے کہ انتخابات کے شیڈول کو موخر نہ کیا جائے، اس لیے ہماری عدالت سے درخواست ہے جو 28 اگست کو انتخابات ہونے ہیں وہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں۔

اس پر سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے الیکشن کمیشن کے شیڈول میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے ، اس لیے الیکشن کمیشن نے جو 28 اگست کا شیڈول دیا ہے اسی کے مطابق انتخابات کرائے جائیں۔

متعلقہ تحاریر