سکھر:میٹرک سائنس و جنرل گروپس کے نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مارلیا
نتائج کے مطابق امینہ بنت امتیاز پھل نے 1030 ، رمیشہ بتول بنت غفران اللہ بلوچ نے 1028 اور دیا شکتی بنت اوم پرکاش بھاٹیا نے 1027 مارکس حاصل کیے ہیں۔
سکھر: تعلیمی بورڈ سکھر نے میٹرک کے سائنس و جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا امتحانات میں طالبات ایک بار پھر طلباء پر بازی لے گئیں ،سائنس گروپ کی پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کرلی ہے۔
سکھر تعلیمی بورڈ کے سیکریٹری و ناظم امتحانات رفیق احمد پلھ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال سائنس گروپ میں 44599 امیدواروں کا اندراج ہوا تھا جس میں 7 طلباء غیرحاضر رہے 44592 نے امتحان دیا جس میں سے 7913 طلباء و طالبات اے ون گریڈ ،18630 اے گریڈ ،12649 بی گریڈ ،3231 سی گریڈ ،257 ڈی گریڈ اور 11 طلباء و طالبات ای گریڈ میں پاس ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
میڈیا مثبت تنقید سے ملکی تعمیر میں حصہ ڈالے، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، نواز شریف کی سیاسی اور قانونی مشکلات مزید بڑھ گئیں
سیکریٹری بورڈ کے مطابق گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 94.95 اور لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 97.71 فیصد جبکہ مجموعی طور پر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 95.74 فیصد رہا۔ گروپ میں طلباء میں حرا پبلک اسکول کے طالب علم حماد اللہ ولد اشفاق حسین لاکھو نے 1018 مارکس لے کر پہلی ، کیڈٹ کالج گھوٹکی کے زین ثاقب ولد ثاقب رفیق آرائیں نے 1017 مارکس کے ساتھ دوسری جبکہ سٹی اسکول سکھر کے عبدالواسع ولد عرفان سومرو نے 1016 مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سیکریٹری بورڈ کے مطابق طالبات میں پہلی پوزیشن اقرا پبلک اسکول ہائی سیکنڈری اسکول گمبٹ کی طالبہ امینہ بنت امتیاز پھل نے 1030 مارکس لے کر حاصل کی جبکہ گورنمنٹ ماڈرن اسکول سکھر کی طالبہ رمیشہ بتول بنت غفران اللہ بلوچ نے 1028 مارکس کے ساتھ دوسری اور بیکن اسکول سکھر کی طالبہ دیا شکتی بنت اوم پرکاش بھاٹیا نے 1027 مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تاہم مجموعی طور پر طالبات امینہ پھل ،رمیشہ بتول اور دیا شکتی نے پورے بورڈ میں پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کیں۔
سیکریٹری بورڈ رفیق پلھ کے مطابق جنرل گروپ میں اس سال 936امیدواروں کا اندراج ہوا 7 غیر حاضر رہے 929 نے امتحان دیا 70 فیل ہوئے 33 کے نتائج روک دیئے گئے اے ون گریڈ میں کوئی پاس نہ ہوئے 97 اے گریڈ ،436 بی گریڈ ،243 سی گریڈ ،43 ڈی اور 7 ای گریڈ میں پاس ہوئے طلباء کی کامیابی کا مجموعی تناسب 88.91 فیصد رہا جس میں طلباءکی کامیابی کا تناسب 88.63 اور طالبات کی کامیابی کا تناسب 90.41 فیصد رہا۔