پی ٹی آئی سکھر کی صحافیوں اور میڈیا ہاوسز سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پی ٹی آئی نے میڈیا اورصحافیوں پر بدترین حکومتی کریک ڈاؤن اور اے آر وائی نیوز کی بندش  کے خلاف محمد بن قاسم پارک تا سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ضلع سکھر کے زیراہتمام حکومت کی جانب سے میڈیا اورصحافیوں پر بدترین کریک ڈاؤن اور اے آر وائی نیوز کی بندش اور میڈیا ورکرز کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے زیر قیادت ضلعی صدر ایڈوکیٹ ظہیر بابر کے محمد بن قاسم پارک تا سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی ۔

تحریک انصاف  سکھر کی جانب سے میڈیا  اور صحافیوں  کے خلاف حکومتی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی مظاہرے میں  پی ٹی آئی کے رہنما بلال سومرو، میڈم صباءبھٹی ، لیاقت ڈریھو، سرفراز احمد، سمیت دیگر  رہنما شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں بارشوں سے ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے فیکشن پوائنٹ کی دیواریں زمین بوس ہوگئیں

مظاہرین نے سکھر پریس کلب کے سامنے حکومت کی میڈیا دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اظہار کی آزاد کی بندش کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

مقررین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے میڈیا ہاؤسز اور میڈیا ورکرز کو بے روزگار کرنے والے ظالمانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ آزادی صحافت کی جنگ میں پی ٹی آئی ٹائیگرز صحافی برادری کیساتھ کھڑے ہیں ۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگربالا حکام سے امپورٹڈ حکومت کی جانب سے آزادی صحافت پر ہونے والے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لیکر اے آروائی نیوز پر عائد پابندی ختم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔

متعلقہ تحاریر