سیلاب متاثرین سندھ حکومت کیخلاف پھٹ پڑے، عمران خان زندہ باد کے نعرے
بلاول بھٹو تم اپنا لاڑکانہ بچاؤ، ہم اپنے بچوں کے ساتھ سندھ بچائیں گے، سیلاب متاثرہ شخص کا امدادی سامان میں خورد برد کا الزام: کرسی چھوڑ کر میدان میں آؤ اور غریبوں کی فکر کرو، چاہے مجھے کاٹ ڈالو ووٹ عمران خان کو دونگی،میرپورخاص کی رہائشی خاتون کا اعلان

سیلاب متاثرین پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کیخلاف پھٹ پڑے،سیلاب زدگان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کودہائیاں دیتے ہوئے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگادیے۔
سیلاب متاثرہ خاتون کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کا کہنا ہے کہ بھلے مجھے کاٹ دو ووٹ عمران خان کو دوں گی۔
یہ بھی پڑھیے
آصف زرداری، بلاول اور شہباز شریف ذاتی دولت سے سیلاب زدگان کی مدد کریں، سراج الحق
حالیہ بارشوں سے متاثرہ 1 کروڑ لوگ گھروں سے باہر زندگی گزار رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں سیلاب متاثرہ ایک شخص نےبلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ بلاول بھٹو !تم اپنا لاڑکانہ بچاؤ، ہم چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ سندھ بچائیں گے،شہری نے سندھی میں بات کرنے کا مشورہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اردو بولیں گے تو ساری دنیا سنے گی کہ سندھی کیا بول رہے ہیں۔
انہوں نے سندھ کے وزرا پر سیلاب متاثرین کے امدادی سامان میں کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سامان دکانوں پر فروخت ہورہا ہے، جو ڈاکٹر آئے ہیں وہ وزرا کے بنگلوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
سیلاب متاثرہ شخص نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ہاتھ جوڑ کر کہا کہ بلاول اگر آپ سندھی ہو اور سندھ کے بیٹے ہو تو غیرت کا مظاہرہ کرو، ہم یہاں ذلیل ہوگئے ہیں، یہاں اتنا پانی ہے، نہ کوئی ڈاکٹر ہے، نہ کوئی ہمارے بچوں کو نکالنے والا ہے ، نہ کھانے کو کچھ مل رہا ہے، آلو 500روپے کلو بھی نہیں مل رہا۔سیلاب متاثرہ شخص نے ہاتھ جوڑ کر آصف علی زرداری سے بھی اپنے گھر سے نکلنے کی درخواست کی ۔
"بھلے مجھے کاٹ دو ووٹ عمران خان کو دوں گی،ایوانوں سےباہر نکلو تو تم لوگوں کو پتہ چلےکہ ہم کن حالات میں ہیں”سندھ کےسیلاب زدہ علاقے سے خاتون کی امپورٹڈ حکومت اور زرداری مافیا کو للکار۔
قوم کی امیدیں عمران خان سےجڑی ہیں پر امپورٹڈ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی#کپتان_پاکستان_کی_ریڈ_لائن pic.twitter.com/P7itfJHJHZ
— Shafak Zahra (@SyedashafakPTI) August 25, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور وڈیو میں میرپورخاص کی رہائشی خاتون کو عمران خان کے حق میں گفتگوکرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سندھی زبان میں گفتگو کرنے والی خاتون نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرسی پر بیٹھے ہو، باہرمیدان میں آکر غریبوں کی فکر کرو۔
خاتون نے کہا کہ میں عمران خان کو ووٹ دوں گی چاہے مجھے کاٹ ہی کیوں نہ ڈالیں،چاہے مجھے گھر ملے نہ ملے میں عمران خان کو ووٹ دوں گی، پاکستان کی سب خواتین عمران خان کو ووٹ دیں گی، عمران خان غریبوں کا مسیحا ہے ، چاہے وہ ہماری مدد کرے نہ کرے اسی کو ووٹ دیں گے۔









