سیکرٹری صحت سندھ کی سیلاب متاثرین کو علاج کی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت

سیکرٹری صحت سندھ نے لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ  کے سرکاری اسپتالوں کا دورہ کیا،ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف  کی حاضری چیک کیں اورانتظامی امور کا جائزہ لیا، محمد نوازسوہو نے ڈاکٹرزکو ہدایت جاری کیں کہ سیلاب متاثرین کیمپ میں موجود تمام افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں

سیکرٹری صحت سندھ  محمد نواز سوہو نے لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ  کے سرکاری اسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

سیکرٹری صحت سندھ  محمد نوازسوہو نے لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ کے سرکاری اسپتالوں کا دورہ کیا اوروہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی حاضریاں بھی چیک کیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کا عملہ مریضوں کے بیڈ پر آرام کرنے لگا

قاضی احمد اسپتال میں ڈاکٹرز اور دواؤں کی کمی پر پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج

سندھ کے سیکرٹری صحت محمد نواز سوہو لاڑکانہ اور شہداد قمبر کوٹ کے اسپتالوں میں مریضوں کو  فراہم کی  جانے والی دواؤں کا ریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ مریضوں کو تمام تر ادویات فراہم کی جائیں۔

میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری صحت نے کہا کہ دورہ کا مقصد سرکاری اسپتالوں علاج و معالجے کی سہولیات کی جانچ پڑتال کرنا تھی ۔ اسپتالوں کے اسٹاف کے معاملات  وغیرہ  کا جائزہ لینا تھا کہ آیا فرائض پورے کیے جارہے ہیں ؟۔

سیکرٹری صحت سندھ  محمد نواز سوہو سرکاری اسپتالوں کے ایم ایسز کو ہدایات جاری کیں کہ سیلاب متاثرین کے کیمپ کے دورہ کریں اورانہیں علاج و معالجے کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ تحاریر