سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن جاری

متاثرہ علاقوں کی سول انتظامیہ اور مقامی افراد کی جانب سے ضرورت کی اس گھڑی میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔

کراچی: پاکستان نیوی کا سندھ کے دور دراز دیہی علاقوں بشمول دادو ، سانگھڑ ، میرپور خاص ، قمبر شہداد کوٹ ، سیہون اور سکھر میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک بحریہ کے اہلکاروں نے بدین کے علاقے ماتلی میں عیسائی اور ہندو کمیونٹی کے بچوں ، بزرگوں اور خواتین سمیت مختلف افراد کو ریلیف فراہم کیا۔ یہ افراد سیلابی پانی میں دو روز سے محصور تھے۔

یہ بھی پڑھیے

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت چاروں صوبوں میں فوج تعینات

پاکستان نیوی کا سندھ میں فلڈ ریلیف آپریشن مزید وسیع کردیا گیا

پاک بحریہ نے ان افراد کی درخواست پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے بنیادی اشیائے ضرورت فراہم کیں۔

پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ مختلف مقامات پر طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں جن میں خصوصی طور پر لیڈی ڈاکٹر اور خواتین پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کی موبائل میڈیکل ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے پانی میں پھنسے رہائشیوں کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہیں۔

پاک بحریہ کے اہلکار سیلاب زدہ علاقوں سے گھروں میں پھنسے مقامی لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں اور سیلاب متاثرین میں راشن ، تیار کھانا ، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروری سامان بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ علاقوں کی سول انتظامیہ اور مقامی افراد کی جانب سے ضرورت کی اس گھڑی میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر