روہڑی میں خوفناک حادثہ، تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی

روہڑی میں نیوی پارک کے سامنے واقع تین خستہ حال منزلہ عمارت گرگئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انتظامیہ نے قریبی عمارتوں کو خالی کروالیا ہے

روہڑی میں نیوی پارک  کے سامنے واقع تین منزلہ خستہ حال  عمارت زمین بوس ہوگئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے ریسکیو کارروائیاں شروع کردیں۔

روہڑی میں نیوی پارک کے سامنے واقع تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ عمارت  گرنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا  تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے 530 عمارتیں رہائش کے لیے انتہائی خطرناک قرار

سماجی تنظیم ایدھی انفارمیشن ڈیسک سکھر کے مطابق روہڑی میں نیوی پارک کے سامنے واقع تین منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کی اطلاع پر ایدھی رضا کار فوری  طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں۔

 ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق عمارت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد  قریبی عمارتوں کے تمام تررہائشیوں نے بھی اپنے گھر خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

عمارت گرنے کی وجہ سے ملبے سے اطراف کی سڑکیں پرٹریفک کی نظام درھم برھم ہوکر رہ گیا ہے جسے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمز اور پولیس اہلکار کلیئر کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی:ڈیرھ ماہ سے بھی کم عرصے میں ایک اور رہائش عمارت کی نچلی منزل میں آگ

واضح رہے سکھر شہر میں اس سے قبل بھی کئی خستہ حال عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں جن میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں ۔

سندھ ہائیکورٹ نے شہر بھر میں 71 زبوں اور غیر قانونی عمارتیں ہٹانے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمل نہیں کیا۔

متعلقہ تحاریر