دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کی شدت برقرار، نئے سیلاب کی پیش گوئی
محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق دریائے سندھ پر بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب کے خطرات کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے
دریائے سندھ کے بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی شدت برقرار ہے۔ گڈو سکھر بیراج کے مقاما ت پر پانی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے ۔
ملک بھر میں ہونی والی طوفانی بارشوں کے باعث دریائے سندھ کے بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی شدت میں تیزی آنا شروع ہوگئی اور دریائے سندھ میں گڈو سکھر بیراج کے مقاما ت پر پانی کی سطح بلند ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر بیراج میں پانی سطح میں مسلسل اضافےسے سینکڑوں گاؤں زیر آب، ہزاروں افراد محصور
دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کی صورتحال پر محکمہ آبپاشی کے ذرائع نے کہا کہ اس وقت دریائے سندھ دریائے سندھ پر بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال بڑھ رہی ہے۔
دوسری جانب ممکنہ سیلاب کے پیش نظرمحکمہ آبپاشی اورصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کی تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔
محکمہ آبپاشی ،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور تمام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیراجوں میں پانی کی بڑھتی سطح پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں دریائے سندھ میں پانی کی آمد کے باعث دریائی سطح بتدریج مذید بلند ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سیلاب زدہ علاقوں کی خواتین کیلئےسینیٹری نیپکن کی عدم دستیابی باعث تشویش
واضح رہے کہ اس وقت سندھ کے مختلف اضلاع کے دیہی و شہری علاقوں سیلابی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے سندھ کے سیکڑوں کچے کے دیہات زیر آب آچکے ہیں ۔
سیلاب صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبورہوگئے۔ سروے رپورٹ کے مطابق سندھ میں سیلابی و بارش کے دوران ابتک سیکڑوں اموات واقع ہوچکی ہے ۔