دادو میں اسپتال انتظامیہ نے ایک ہزار کے بل کیلئے بچے کی لاش ماں کو نہیں دی

دادو میں ایک عورت بچے کو بیمار ہونے پر مقامی اسپتال لیکرگئی تاہم درست طبی امداد نہ ملنے پر بچے کا انتقال ہوگیاجبکہ انتظامیہ نے ایک ہزار روپے کے بقایا جات پر بچے لا ش لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، بے بس عورت حسرت و یاس کی تصویر بنی بچے کی لاش کیلئے ٹرپتی رہی  مگر انتظامیہ کو رحم نہ آیا

سندھ کے شہر دادو کے مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے دوران علاج انتقال کرنے والے معصوم بچے کی لاش بل کی ادائیگی نہ ہونے پر اس کی لاش لواحقین کی حوالے نہیں کی جبکہ بل صرف ایک  ہزار روپے کا تھا۔

حورین پرویز نامی ٹوئٹر صارف نے اپنی ایک پوسٹ میں وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک بے بس عورت اپنے معصوم بچے کی لاش کو سینے سے لگائیں حسرت و یاس کی تصویر بنی بیٹھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر بیراج کے دروازوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،مزید 4 لاشیں برآمد

وڈیو میں ایک شخص سندھی زبان میں ان پر گزرے انسانیت  سوز واقعے کی تفصیلات بتا رہا ہے۔ مذکورہ شخص نے بتایا کہ بچے کو بیمار ہونے پر مقامی اسپتال لیکر گئے جہاں انتظامیہ نے 8 سے 10 ہزار روپے  لیے مگر درست علاج فراہم نہیں کیا ۔

 مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ دوران علاج درست طبی امداد نہ ملنے پر معصوم بچہ زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ انتظامیہ نے لاش حوالے نہیں کی بلکہ مطالبہ کیا کہ  پہلے ایک ہزار روپے کے بقایا جات جمع کروائیں جائیں۔

وڈیو میں بتایا گیا کہ جاں بحق بچے کی والدہ انتہائی  غریب ہونے کے باعث ایک ہزار روپے کا بل جمع نہ کروا پائی جس پر انہیں طویل  ترین انتظار کروایا گیا۔ انہوں نے حکومت سندھ سے  اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف  فراہم کیا جائے ۔

نسرین طارق نامی ٹوئٹر  صارف نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  یہ بے حسی ہے۔ ہم ڈوب رہے ہیں  اور ہمارے ایسے رویے ہیں۔  یہ معافی مانگنے کا وقت ہے مگر  ہم معاشی تنزلی کا شکار ہوچکے ہیں۔

جامی آزاد نامی ٹوئٹر ہینڈل سے پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ اپنی کوئی ایک چیز بیچ دیں اور عوام کی خدمت کریں۔ مزید تقریریں، ڈرامے مت کریں بلکہ بلاول ہاوس بیچ کر اپنا سندھ بنائیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہاکی اولمپیئن منظور جونیئر5 روز قبل لاہور کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے تھے اور اسپتال انتظامیہ نے ان کی میت بل ادا نہ ہونے پر لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا ۔

اسپتال انتظامیہ نے بل کی ادائیگی نہ ہونے پر دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند رکھنے منظور جونیئر کی میت 4 گھنٹے لواحقین کے حوالے نہیں کی تاہم بعد میں اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد ان کی میت لواحقین کو دی گئی ۔

متعلقہ تحاریر