منچھر جھیل سے پانی اخراج کے بعد سہون کے سینکڑوں دیہات زیرآب آگئے

منچھرجھیل سے پانی کے اخراج  نے تیزی سے سینکڑوں دیہاتوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا، متعدد گاؤں ڈوب گئے، انڈس ہائی وے زیرآب آنے سے آمد و رفت معطل ہوگئی جبکہ وہاں کے رہائشی شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں  

منچھر جھیل کے پانی کی سطح میں کمی ہونا شروع ہوگئی۔ جھیل میں دو کٹ اور شگاف کے بعد پانی کی سطح 123 آر ایل سے 122.5 آر ایل تک پہنچ گئی ہے۔ منچھر جھیل کے پانی نے بڑی تیزی سے سینکڑوں دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

منچھر جھیل میں دو کٹ اور شگاف کے بعد پانی کی سطح 123 آر ایل سے 122.5 آر ایل تک پہنچ گئی ہے۔ منچھر جھیل کے پانی نے بڑی تیزی سے سینکڑوں دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سینکڑوں خاندان اب تک سیلاب کے باعث اپنے دیہاتوں میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کاخدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

سیلاب کا دیہاتی علاقوں اور نچھلے حصے کو ڈوبونے کے بعد مرکزی شاہراہوں تک پہنچ گیا۔سیلاب نے سیہون انڈس ہائی وے روڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ سات یونین کاونسلز زیرآب آگئیں ہیں۔

پانچ یونین کاؤنسلز منچھر کو کٹ دینے سے جبکہ دو یونین کاؤنسلز جھانگارا اور باجارا منچھر جھیل کا پانی اوورٹاپ ہونے سے پہلے ہی ڈوب چکے تھے۔موٹروے پولیس نے سیہون سے بھان سیدآباد تک انڈس ہائی وے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

منچھر جھیل سے سیلاب کا پانی بڑی تیزی سے بھان سیدآباد سم نالا میں داخل ہوگیا کسی بھی وقت بھان سیدآباد شہر کے رنگ بندوں میں شگاف پڑنے سے خدشہ ہے ۔وہاں کے رہائشیوں نے بھان سیدآباد کے رنگ بند کا مرمتی کام فوری طور پر شروع کر وانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے 87373 کیسز رپورٹ

انڈس ہائی وے روڈ پانی کی زد میں آگیا، سیہون سے لاڑکانہ جانے والی ٹریفک کو بلاک کرکے واپس کیا جانے لگا۔سیہون سے ماہی اوٹھو بچائو بند لنک روڈ سے چھوٹی گاڑیوں کی ٹریفک دادو تک جاسکتی ہے ۔

متعلقہ تحاریر