ڈینگی کے مرض میں مبتلا معروف بزنس مین حنید لاکھانی انتقال کر گئے

حنید لاکھانی ڈینگی کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج ایک نجی اسپتال میں چل رہا تھا۔

معروف بزنس مین اور اقراء یونیورسٹی کے بانی جناب حنید لاکھانی کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ ڈینگی کے مرض میں مبتلا تھے۔

اقرا یونیورسٹی کے رجسٹرار نے جناب حنید لاکھانی کی موت کی تصدیق کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر پولیس نے پنوعاقل سے اغوا ہونے والے 9 سالہ بچے کو باحفاظت بازیاب کروالیا

رجسٹرار اقراء یونیورسٹی کے مطابق حنید لاکھانی یونیورسٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، نجی اسپتال میں ان کا ڈینگی کا علاج چل رہا تھا تاہم ہو جانبر نہ ہوسکے۔

حنید لاکھانی پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (MQM-P) سے بھی وابستہ رہے۔

حنید لاکھانی نے اور پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان نے مل کر FIXIT تنظیم کی بنیاد رکھی تھی۔

معروف صحافی فیض اللہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حنید لاکھانی کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے بھی حنید لاکھانی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حنید لاکھانی حسین لاکھانی کے صاحبزادے تھے جنہوں نے پاکستان میں لیکسن گروپ کی بنیاد رکھی تھی ۔ سلطان لاکھانی حنید جو کہ ایکسپریس نیوز کے مالک ہیں وہ ان کے تایا ہیں۔

متعلقہ تحاریر