شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے ہماری پیشگوئی کے مطابق بارش کے سسٹم نے کل شہر پر اثرانداز ہونا تھا۔

قائد اعظم کے شہر کراچی میں شدید گرمی کے بعد ابر رحمت برس پڑا ، شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے بارش ، گہرے سیاہ بادلوں سے ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن روک دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے ہماری پیشگوئی کے مطابق بارش کے سسٹم نے کل شہر پر اثرانداز ہونا تھا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق گلشن حدید، صدر، بن قاسم، رزاق آباد، سپرہائی وے، نوری آباد، کاٹھور، ملیر، لانڈھی، کورنگی، گلستاں جوہر، کارساز شارع فیصل، نارتھ ناظم آباد، لانڈھی، صدر میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں نکاسی آب کا سسٹم مکمل تباہ، شہری اذیت میں مبتلا

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج شام بھی شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بھارت کے اوپر انتہائی کم دباؤ کا نظام بن گیا ہے جب کہ بھارت کی ریاست گجرات میں بھی ایک کمزور گردش موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہماری پیش گوئی کے مطابق آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان تھا جبکہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی امید تھی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بالائی سندھ کے علاقوں سانگھڑ، تھرپارکر، بدین، میرپورخاص، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان اور سجاول میں آج سے بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ تحاریر