سیشن و سول ججز کی قمبرشہداد کوٹ کے سیلاب متاثرین کو امداد کی یقین دہانی

قمبرشہداد کوٹ کے سیشن جج زاہدحسین میتلو اور سول جج علی بخش مشوری نے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے ٹینٹ سٹی کا دورہ کی اور متاثرین سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے متاثرین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی

قمبرشہداد کوٹ  کے سیشن جج زاہد حسین میتلو اور سول جج علی بخش مشوری نے قمبر میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے  ٹینٹ سٹی کا دورہ کی اور متاثرین سے ملاقات کی۔

سیشن جج قمبرشہداد کوٹ زاہد حسین میتلو اور سول جج  علی بخش مشوری نے قمبر میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے  ٹینٹ سٹی کا دورہ کی اور متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیے

قمبر شہدادکوٹ میں قاری نے معصوم بچے سے جنسی زیادتی کر ڈالی

سیشن جج زاہد حسین میتلو نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مشکلات کی بابت معلومات لی۔ انہوں نے ریلیف  کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ۔

سیشن جج قمبر شہداد کوٹ کو سیلاب متاثرین نے بتایاکہ لوگوں کے پاس ٹینٹ نہیں ہیں جبکہ کھانا پینا بھی نایاب ہوتا جارہا ہے۔ طبی امداد کی سہولت بھی نا پید ہوچکی ہے۔

جج زاہد حسین میتلو کو بتایا گیا کہ سیلاب زردگان  وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں تاہم انہیں طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔

سیلاب متاثرین نےسیشن جج کو بتایا کہ ہمارے بچے بھوک سے نڈال ہیں۔ ہمارے پاس کھانے کو اشیائے خور و نوش کی کمی ہے ۔

سیشن جج قمبرشہداد کوٹ زاہد حسین میتلو نے متاثرین سے گفتگو میں کہاکہ آپ کی پرشانیاں اور مشکلات سن کر دکھ ہوا، انہوں نے ہرممکن امداد کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ تحاریر