مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے میرے ایڈمنسٹریٹر بننے پر کچھ منافق لوگ ناخوش تھے ، تقریباً ایک سال تک ایڈمنسٹریٹر کراچی رہا یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ کہتے ہیں پریس کانفرنس کے بعد استعفیٰ وزیراعلیٰ ہاؤس بھیج دوں گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا میرے ایڈمنسٹریٹر بننے پر کچھ منافق لوگ ناخوش تھے ، تقریباً ایک سال تک ایڈمنسٹریٹر کراچی رہا یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر بیراج کا متبادل پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہوسکتا ہے

خورشید شاہ کے شہر سکھر میں جگہ جگہ کھلے مین ہولز عوامی جان کی دشمن بن گئے

ان کا کہنا تھا مجھ پر تنقید کی گئی کہ میں نے کیا تبدیل کیا ، میں ان کو بتانا چاہتا ہوں پہلے ٹیکس پرائیویٹ طریقے سے لیا جاتا تھا اب قانونی اور سرکاری طریقے سے لیا جاتا ہے ، قانون اجازت دیتا ہے کہ کے ایم سی ٹیکس کسی اور ادارے کے ذریعے لی سکتی ہے۔ میری غلطی یہ ہے کہ میں نے جیب سے محبت نہیں کی کے ایم سی سے محبت کی۔ لوگوں کو یہ بات پسند نہیں آئی کہ کراچی شہر ترقی کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا میں اپنے عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتا ، اب بارشوں میں وہی بلدیہ عظمیٰ کام کرتے ہوئے نظر آئے گی ، پہلے کراچی میں بارشیں ہوتی تھیں تو کوئی کہتا تھا ہمارے پاس اختیارات نہیں ہیں۔

ایم کیو ایم کا نام لیے بغیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کچھ لوگ اس شہر میں صرف دھرنے کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ کراچی ترقی کرے ، پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔

متعلقہ تحاریر