حکومت سندھ کا عیدمیلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے 9 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول کی مناسبت سے اتوار9 اکتوبر کو صوبے بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی جبکہ اس دن صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے

حکومت سندھ نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر 9 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ سندھ کے تمام سرکاری ادارے 12ربیع الاول کوعام تعطیل کے باعث بند رہیں گے ۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  12 ربیع الاول کی مناسبت سے اتوار 9 اکتوبر کو صوبے بھر میں سرکاری تعطیل  ہوگی  تاہم  کورونا ایمرجنسی میں مصروف   اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

شانِ رسولﷺ میں گستاخی، بھارت کو مسلم امہ کے غصے کا سامنا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں دفاتر، خود مختار، نیم خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں 12 ربیع الاول کو بند رہیں گی۔

سندھ حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر9 اکتوبر صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی ہے ۔

صوبائی حکومت نے 12 ربیع الاول کے دوران سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات بھی کیے ہیں۔ جگہ جگہ اسناپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جا رہی ہے ۔

دوسری جانب ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان 12 ربیع الاول کو اس دن کے طور پر مناتے ہیں جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت  ہوئی تھی۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع شہر شہر گاؤں گاؤں قریہ قریہ   سجایا جاتا ہے ۔ عمارتوں اور مسجدوں کو برقی قمقمہوں سے سجایا جاتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر