اے وی ایل سی کا گاڑیوں کی چوری، چھینے کے جرائم میں کمی کا دعویٰ
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سندھ (اے وی ایل سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر قائد میں گاڑیاں چھینے یا چوری کرنے کے جرائم ہوگئے ہیں، حکام نے 5 ڈکیتوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا بھی بتایا جبکہ 4 ہزار سے زائد ملزمان کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع بھی دی
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سندھ (اے وی ایل سی) کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں کار اور موٹر سائیکلز کی چوری کی وارتوں میں کمی آئی ہے۔ اے وی ایل سی کےمطابق رواں سال کے نو ما ہ کے دوران 212 ڈکیت گروپ گرفتار کیے ہیں ۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی اور صوبے بھر میں جرائم کی وارداتیں کم ہورہی ہیں۔ رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں مو ٹر سائیکل اور کاریں چوری / چھیننے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی کے تاجر خود اپنے دشمن ہیں، جرائم کا واویلا کرکے کہتے ہیں سرمایہ کاری نہیں آتی، پولیس چیف
اے وی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ جنوری سے ستمبرتک 3015 موٹر سائیکلیں اور 462 کا ریں برآمد کی گئیں جبکہ 212 ڈکیت گروپس کے 4 ہزار 211 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں 19 پولیس مقابلے بھی ہوئے ۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سندھ کے حکام نے بتایا کہ 19 پولیس مقابلوں میں چوبیس ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ پانچ ملزمان انکاؤنٹر میں ہلاک کیے گئے ۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر 2022میں کاریں چھننے کے جرائم میں ماہ ستمبر 2021 کے مقابلے میں 17.39 فیصد جبکہ کار چوری کے جرائم میں 21.76 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔
حکام کے مطابق ماہ ستمبر سال 2022 میں کاریں چوری / چھننے کے جرائم میں ماہ ستمبر 2021 کے مقابلے میں کل 21.30فیصد کمی واقع ہوئی۔
ماہ ستمبر سال 2022 میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے جرائم میں ماہ ستمبر 2021 کے مقابلے میں 26.70فیصد جبکہ موٹر سائیکلیں چھننے کے جرائم میں 9.16 فیصد کمی ہوئی ۔
ماہ ستمبر سال 2022 میں چوری / چھینی گئی موٹر سائیکلیں چوری / چھننے کے جرائم میں ماہ ستمبر 2021 کے مقابلے میں 10.91% کمی واقع ہوئی ہے۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سندھ کے حکام ماہ اگست سال 2022 کے مقابلے میں ماہ ستمبر سال 2022 میں کاریں چوری کے جرائم میں 3.82 فیصد اور مو ٹر سائیکلیں چھننے کے جرائم میں 27.49 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں جرائم بےقابو، پولیس اہلکار ٹک ٹاک میں مصروف
ماہ اگست سال 2022 کے مقابلے میں ماہ ستمبر سال 2022 میں مو ٹر سائیکل چوری کے جرائم میں 27.39 فیصد مو ٹر سائیکلیں کے جرائم میں کل 27.40فیصد کمی آئی ہے ۔
اے وی ایل سی حکام کے مطابق مو ٹر سائیکل چوری میں مقامی اور نشہ کے عا دی افراد ملوث پا ئے گئے ہیں۔جبکہ کا روں کی چوری اور چھیننے میں بین الصوبا ئی گروپ ملوث پا ئے گئے ہیں۔
شہرقائد سے چوری اور چھینے جا نے والی درجنوں گا ڑیوں کی بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں مو جو دگی کی اطلاعات ہیں۔
بلو چستان اور دیگر صو بوں کی پو لیس کے ساتھ ان صو بوں کے علا قوں میں آپریشن کر کے کاریں بر آمد کر نے کے لئے ایک بڑے آپریشن کی تیا ری کی جا رہی ہے۔