سندھ پولیس کے افسران بچ نکلے سپاہیوں کی شامت آگئی

محکمہ پولیس میں موجود سپاہیوں اور حوالداروں تک کالی بھیڑوں کی لسٹیں جاری ، مقدمہ نہ معطلی ، ڈائریکٹ ایس آر پی ٹرانسفر کردیئے گئے۔

سندھ پولیس کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صوبے بھر میں منشیات فروشی میں ملوث ہونے یا منشیات فروشی کی سرپرستی کرنے والے پولیس ملازمین کے ناموں کی لسٹ جاری کر دی۔

سندھ پولیس کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کراچی کے 4 اضلاع سمیت صوبہ سندھ کے 16 اضلاع کے تھانہ جات میں تعینات 115 اہلکاروں کو منشیات فروشی میں ملوث قرار دیتے ہوئے تھانہ جات سے (ایس آر پی) ٹرانسفر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

شہبازشریف کا انوکھا کارنامہ: اپوزیشن رہنما نور عالم خان کو وفاقی وزیر مقرر کردیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت غیرمؤثر قرار دے کر نمٹا دی

کراچی کے 4 ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ویسٹ، ڈسٹرکٹ ملیر، ڈسٹرکٹ سٹی، کے تھانوں میں ڈسٹرکٹ سینٹرل، کے پولیس اسٹیشن نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل جہانگیر، ہیڈ کانسٹیبل شعیب تنولی، پولیس اسٹیشن لیاقت آباد میں تعینات اہلکار ندیم عرف کیپٹن ، سپر مارکیٹ تھانے میں تعینات اہلکار فیضان شاہ، تھانہ شریف آباد میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عبدالخالق، گبول ٹاوّن تھانے میں تعینات کانسٹیبل کاشف کے نام شامل ہیں۔

Drug dealers police officers

ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پولیس اسٹیشن پاکستان بازار میں تعینات عمران صابر عرف ارمان واسطی، پیرآباد پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عمر کا نام شامل ہے۔

ضلع ملیر کے پولیس اسٹیشن ملیر کینٹ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل امجد خان، پولیس اسٹیشن قائد آباد میں تعینات سیف الرحمان عرف سیفو، بن قاسم پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس اہلکار معشوق علی اور گل زیب کے نام شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ سٹی کی حدود میں آنے والا گارڈن پولیس اسٹیشن میں تعینات  تین اہلکار جن میں کانسٹیبل ستار، کانسٹیبل نوید، اور کانسٹیبل راشد کے نام منشیات فروشی میں ملوث یا منشیات فروشی کی سرپرستی میں شامل کیئے گئے ہیں۔

کراچی رینج کے 4 اضلاع کے 11 تھانہ جات کے 15 اہلکاروں کو منشیات فروشی میں ملوث بتایا گیا ہے۔

حیدرآباد رینج کے 9 اضلاع کے 30 سے زائد تھانوں میں تعینات 64 اہلکاروں کو منشیات فروشی میں ملوث بتایا گیا ہے۔ میرپورخاص رینج کے 2 اضلاع کے 13 تھانوں کے 20 اہلکاروں کو منشیات فروشی میں ملوث بتایا گیا ہے۔

سکھر رینج کے ضلع خیرپور کے 8 تھانوں کے 13 اہلکاروں کے نام منشیات فروشی میں ملوث بتائے گئے ہیں۔

لاڑکانہ رینج کے 2 اضلاع کے 3 تھانوں میں تعینات 3 اہلکاروں کو منشیات فروشی میں ملوث بتایا گیا ہے۔

سندھ پولیس کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ لسٹ میں سندھ بھر سے کسی بھی پولیس افسر کا نام منشیات فروشی میں ملوث نہیں پایا گیا جبکہ 115 اہلکاروں کو منشیات فروشی میں ملوث قرار دینے کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن سے گریز کرتے ہوئے اہلکاروں کو نہ معطل کیا گیا نہ ہی مقدمات کے اندراج کے احکامات جاری کیے جاسکے۔

متعلقہ تحاریر