رپورٹر ایاز بروہی کے ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سے متعلق اہم انکشافات

رپورٹر کا کہنا ہے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو کسٹڈی کے دوران جیل کے بجائے اسپتال رکھا گیا تھا۔

صحافی ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم جام اویس سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے جیل کی بجائے اپنا زیادہ وقت اسپتال میں گزارا تھا۔

اس بات کا انکشاف معروف رپورٹر ایاز بروہی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم  نے کراچی کے عوام کو نیا لولی پوپ دیدیا

رپورٹ ایاز بروہی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ "ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم رکن سندھ اسمبلی جام اویس کا جیل کے بجائے اسپتال میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔”

اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر رپورٹر ایاز بروہی نے مزید لکھا ہے کہ "جام اویس جیل نے کسٹڈی میں ہونے بعد ایک رات بھی جیل میں نہیں گزاری تھی۔”

ایاز بروہی لکھتے ہیں کہ محکمہ جیل نے جام اویس کی بیماری کا بہانہ بنا کر انہیں اسپتال بھجوایا تھا۔”

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی جام اویس طویل عرصے سے گلستان جوہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل رہے تھے جبکہ پولیس حکام سیکورٹی کا بہانہ بنا کر انہیں عدالت میں پیشی کے موقع پر نہیں لاتے تھے۔

دوسری جانب رابطہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل نے بتایا تھا کہ جام اویس کو سانس لینے میں تکلیف اور کمزوری کی وجہ سے اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کو گزشتہ سال نومبر میں قتل کیا گیا تھا ایم پی اے جام اویس، ایم این اے جام کریم سمیت دیگر ملزمان کو کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر