دیوالی سیتا ماں کی راون کی قید سے نجات کی خوشی میں منایا جاتا ہے، دیوان چند چاؤلہ

سابق رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاؤلہ نے سکھر میں دیوالی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ دیوالی کا تہوارہمارے  لیے انتہائی اہم مذہبی تہوار ہے ۔ یہ ہمارے مذہب میں شری رام چندر کی جانب سے سیتا ماں کو راون کی قید سے نجات دلانے کی خوشی میں منایا جاتا ہے

سکھر سمیت اندرون سندھ میں ہندوبرادری دیوالی کا تہورا جوش و خروش کے ساتھ منانے میں مصروف  ہیں۔مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق سکھر سمیت سندھ بھر میں  ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی   منائی رہی ہے ۔ سکھر کے علاقے کٹی بازار میں قدیمی و تاریخی اقلیتی برادری کی مذہبی عبادت گاہ ناپر دربار مندر میں نہایت مذہبی عقیدت کیساتھ آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

دیوالی کا کیک نوازشریف کی جان کو آگیا، مخالفین کی کڑی تنقید

دیوالی کے موقع پر مندروں میں میں خصوصی پوجا پاٹ کے موقع پر پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام سمیت وبائی امراض کے خاتمے کے لیے بھی پراتھنا کی گئی۔

سکھر کے اعلیٰ  پولیس افسران دیوالی تقریب  میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ہندو برادری کے رہنماؤں نے پولیس افسران کو خوش آمدید کیا ۔ ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے مندر میں چادر بھی چڑھائی  اور دیا بھی جلایا ۔

اس موقع پر پوج ہندو پنچائت دھرم شالہ کے رہنما سابق رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاؤلہ، پی پی مینارٹی ونگ کے مکھی ایشور لعل ،جوہر لعل ناپر دربار کے شیوا منڈل و دیگر اہم  رہنما بھی تقریب میں  میں شریک ہوئے ۔

دیوان چند چاؤلہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دیوالی کا تہوارہمارے لیے انتہائی اہم مذہبی تہوار ہے ۔ یہ ہمارے مذہب میں شری رام چندر کی جانب سے سیتا ماں کو راون کی قید سے نجات دلانے کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شری رام چندرنے ہمیں ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دینے کی تلقین کی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم پاکستانی ہیں اور ہمارے لیے سب سے پہلے پا کستان ہے اور جو پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے ۔

متعلقہ تحاریر