کراچی میں قرآن نذر آتش کرنے والی لڑکی گرفتار، توہین مذہب کا مقدمہ درج
بلال کالونی پولیس اسٹیشن کے حکام کے مطابق دوران گشت اطلاع ملی کہ نیوکراچی کےعلاقے سیکٹر 5-ای کے قریب مین روڈ پر مبینہ طور پر قرآن پاک کو نذر آتش کردیا ہے جس پر پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور لڑکی کو گرفتارکرلیاجبکہ توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے

کراچی کے علاقے نیوکراچی نمبر پانچ سے قران پاک نذر آتش کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے لڑکی کے خلاف توہین مذہب کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔
بلال کالونی پولیس اسٹیشن کے حکام کے مطابق دوران گشت اطلاع ملی کہ نے نیوکراچی کے علاقے سیکٹر 5-ای کے قریب مین روڈ پر مبینہ طور پر قرآن پاک کو نذر آتش کردیا ۔
یہ بھی پڑھیے
خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والے 3ملزمان ایف آئی اے کے شکنجے میں آگئے
اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں عوام کی ایک بڑی تعداد قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاج کررہی تھی اور ملزمہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔
پولیس کے مطابق ارم نامی ایک خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ رکشے میں دوران سفر دیکھا کہ ایک لڑکی قران پاک کو نذر آتش کررہی ہے جسے میں نے روکا۔
خاتون ارم نے کہا کہ لڑکی کو قران پاک جلانے اور روکا اوراس کے ہاتھ میں پکڑی چھڑی بھی اس سے چھین لی جبکہ اس دوران مزید افراد بھی جمع ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق مذکورہ لڑکی توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ حکام نے بتایا ابتدائی طور پر لڑکی نفسیاتی امراض کا شکار لگتی ہے ۔
پولیس نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ سے قبل ملزمہ کی ذہنی حالت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہاجاسکتا اور معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق تلاشی کے دوران ملزمہ سے کچھ برآمد نہیں ہوا اور پولیس کو جو قرآن پاک دیا گیا اس کے چند صفحات جلے ہوئے تھے۔