پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر خورشید شاہ کا حلقہ انتخاب کچڑا کنڈی میں تبدیل ہوگیا

سندھ کا تیسرا بڑا شہر اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کا حلقہ انتخاب سکھر صوبائی حکومت کی غفلت، لاپروائی اور عدم توجہ کی وجہ سے کچڑا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے، تعفن کے باعث شہر میں وبائی امراض میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے

سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ کی لاپروائی،غفلت اور عدم توجہ کے باعث صوبے کا تیسرے بڑا شہر کچڑا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ سماجی و عوامی حلقوں نے صوبائی حکام کے خواب غفلت سے جاگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید  کا حلقہ انتخاب اور صوبے کا تیسرا بڑا شہر صوبائی حکومت کی غفلت،  لاپروائی اور عدم توجہ کی وجہ سے کچڑا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

جونیئر ذوالفقار بھٹو کی قیدی سے ملاقات، جیل سپریٹینڈنٹ لاڑکانہ نوکری سے معطل

سکھر میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے پڑے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

سید خورشید شاہ کے اشہر کے رہائشی، تجارتی و کاروباری مراکز اور مصروف ترین شاہراؤں پر جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ سے عوام میں  وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

سکھر کے رہائشیوں، عوامی و سماجی حلقوں اور مقامی سیاسی رہنماؤں نے صوبائی حکام کو خواب غفلت سے جاگنے کا مشورہ دیتے ہوئے شہر کی حالت زار کا نوحہ سنایا اور مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ہے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ انتظامیہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں کررہی ہے۔

شہریوں، سماجی حلقوں سمیت متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات، کمشنر سکھر، میونسپل کمشنر سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر