کراچی میں 5 ہزار روپے کے موبائل فون کیلئے 20 سالہ نوجوان قتل

برگر کے ٹھیلے پر مزدوری کرنے والے عبدالباسط گورچانی کو کورنگی ساڑھے 5نمبر پر ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی ماری، مقتول چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، پولیس

کراچی کے علاقے کورنگی میں اسٹریٹ کرمنلز نے 5 ہزار روپے کے موبائل فون کیلیے 20 سالہ نوجوان کو مزاحمت پر قتل کردیا۔

مقتول عبدالباسط گورچانی چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اور برگر کے ٹھیلے پر 600 روپے یومیہ اجرت پر مزدوری کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی:شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں آتشزدگی ، متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں

سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن کے قریب خوفناک حادثہ ، 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

 کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے5 دھوبی گھاٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کوقتل کردیا جب کہ مسلح ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 20 سالہ عبدالباسط گورچانی ولد دلاور کے نام سے کرلی گئی۔

پولیمقتول نوجوان کو نامعلوم مسلح ملزمان نے موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، مقتول نوجوان کا تعلق میر پور خاص سے تھا۔

مقتول کے لواحقین کے مطابق مقتول نوجوان چھ سو روپے یومیہ پر ہوٹل کے باہر برگر کے ٹھیلے پر مزدوری کرتا تھا، مقتول چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

اہلخانہ کے مطابق مقتول عبدالباسط گھر سے نکل کر پیدل دودھ لینے کے لیے جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزموں نےعبد الباسط سے موبائل فون چھیننا چاہا اور مزاحمت پر سینے میں گولی ماردی۔ لواحقین کے مطابق عبدالباسط کے موبائل کی مالیت صرف 5 ہزار روپے تھی جس کے لیے ملزمان نے اسے گولی ماردی۔
واضح رہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 95 سے زائد شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوچکے جبکہ 400 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر