سکھرکا تاریخی پیر مراد شاہ قبرستان قبضہ مافیا کی نظروں میں آگیا

سکھر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے شہری انتظامیہ جان بوجھ کر  قبرستان کو تباہ وبرباد کرنے پر تلی ہوئی ہے تاکہ قبضہ مافیا قبرستان کی زمین پر  رہائشی اسکیم شروع کر سکیں، قبرستان میں گندے پانی  کی بہتات سے قبروں کی بے حرمتی بھی ہورہی ہے

سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سکھر  کا تاریخی پیر مراد شاہ قبرستان گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہوکر رہ گیا ہے کہ دوسری جانب قبضہ مافیا قبرستان کی زمین ہتھیانے کے لیے سرگرم عمل ہوگیا ہے ۔

سندھ حکومت کی ناہلی کی وجہ سے سکھر کا تاریخی پیر مراد شاہ قبرستان گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہوگیا جس کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی بھی ہورہی ہے جبکہ قبضہ مافیا بھی قبرستان کی زمین کو ہتھیانے کیلئے میدان میں آگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر خورشید شاہ کا حلقہ انتخاب کچڑا کنڈی میں تبدیل ہوگیا

پرانا سکھر کے علاقے مائیکرو کالونی میں قائم قدیمی قبرستان پیر مراد شاہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ایک بار پھر گندے پانی کی لپٹ میں آگیا ہے۔ قبرستان میں ڈرینج کا گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے۔

 علاقہ مکینوں کی  مسلسل شکایت کے باوجود قبرستان سے نکاسی کا عمل شروع نہیں ہوسکا ہے۔ قبرستان گندے پانی کے جمع ہونے کی وجہ سے گندے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے۔

 علاقہ مکینوں کے مطابق چند روز قبل انتظامیہ کی جانب سے قبرستان میں گندے پانی کی نکاسی کیلئے جنریٹر اور پمپ لگا کر پانی نکالا جا رہا تھا تاہم دونوں مشینیں خراب ہونے کے بعد کام روک دیا گیا تھا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے شہری انتظامیہ جان بوجھ کر قبرستان کو تباہ و برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے تاکہ قبضہ مافیا قبرستان کی زمین پر  رہائشی اسکیم شروع کرسکیں۔

شہریوں نے بتایا کہ زمینوں پر قبضے میں ملوث کئی افراد اب تاریخی قبرستان کو زمین کو ہتھیانے کی کوشش میں مصروف ہیں اور لگتا ایسا ہے کہ انہیں انتظامیہ کی مکمل حمایت بھی حاصل ہے ۔

متعلقہ تحاریر