ایس ایس پی رینک کے پولیس افسران گٹگا، ماوا اور مین پوری بیچنے میں ملوث؟

سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا، مین پوری اور ماوا نامی مضر صحت پان مصالحہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف  کارروائی کی تفصیلات فراہم  کرلی، درخواست گزار خاتون نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایس پی رینک کے افسران مضر صحت گٹگے اور مین پوری کے فروخت میں ملوث ہیں

سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا، مین پوری اور ماوا نامی مضر صحت پان مصالحہ کی فروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات فراہم  کرلیں ہیں جبکہ پابندی سے متعلق  قانون سازی کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا، مین پوری اور ماوا نامی مضر صحت پان مصالحہ کی کھلے عام خرید و فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے 6 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ۔

یہ بھی پڑھیے

تمباکو اور شراب نوشی غذائی نالی کے کینسر کی بڑی وجہ، طبی ماہرین

عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے پوچھا کہ گٹکا مین پوری کے کاروبار میں ملوث کتنے پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہوئی؟ ۔عدالت نے  ایڈیشنل آئی جی سے 6 ہفتوں میں مکمل رپورٹ طلب کی ہے ۔

عدالت نے سیکریٹری قانون کو ہدایت دی کہ گٹکے، ماوا اور مین پوری جیسے مضر صحت پان مصالحوں پر پابندی سے متعلق ٓقانون سازی میں پیش رفت کی رپورٹ بھی پیش کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری، سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر

درخواست گزارخاتون نے عدالت کو بتایا کہ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران جن میں ایس ایس پی رینک کے آفیسرز بھی شامل ہیں وہ کھلے عام مضر صحت گٹگے، مین پوری اور ماوا بیچنے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مضر صحت گٹگا کھانے سے میرے  شوہر انتقال کرگئے جبکہ میری صرف 2 بیٹیاں ہیں اور اب گھر میں کمانے والا بھی کوئی نہیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر