سندھی ثفاقت کا دن منانے کے جرم میں 300 افراد کے خلاف مقدمہ درج، متعدد گرفتار

سائیں سرکار کی پولیس نے سندھ یونیورسٹی میں ثقافتی دن منانے کے جرم میں 300سو سے زائد  افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے سیاف کے رہنما  ؤں زوہیب لاکھو، آکاش لاکھو اورارسلان  اریسر  سمیت کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے، سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی ) نے  احتجاج  کرتے ہوئے قدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا

سندھ یونیورسٹی میں سندھی ثفافتی دن منانے کے جرم میں 300 سے زائد طالب علموں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ سیاف کے رہنما زوہیب لاکھو، آکاش لاکھو سمیت کئی افراد کو حراست  میں لیا گیا ہے ۔

سندھ یونیورسٹی میں سندھی ثفافتی دن منانے کے جرم میں 300 سے زائد طالب علموں پر مقدمہ درج کر نے اور گرفتاریوں کے خلاف  سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی ) کے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر خورشید شاہ کا حلقہ انتخاب کچڑا کنڈی میں تبدیل ہوگیا

پولیس نے سندھ یونیورسٹی میں ثقافتی دن منانے کے جرم میں 300سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے سیاف کے رہنماؤں زوہیب لاکھو، آکاش لاکھو اورارسلان اریسر سمیت کئی افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔

کلچرل ڈے کے انعقاد پر مقدما ت اور گرفتاریوں کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی )  پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران حکومت سندھ اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔

مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبہ سندھ میں ہی سندھی ثفاقت کا دن منانے پر300 سے زائد طالب علموں پر مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں کی ہیں ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اپنے ہی صوبے میں اپنی ہی ثفاقت کا دن منانا جرم قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی ثفاقت کا پیار کرنا اوراس کا اظہار کرنا  کس قانون میں جرم ہے ؟ ۔

مقررین نے اپنے خطاب میں طالب علموں کی گرفتاریاں اور مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گرفتار افراد کی رہائی اور مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر