ایڈمنسٹریٹر کراچی کا ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے پر سیاسی شخص کا تقرر نہیں ہوسکتا تھا اس لیے 20 گریڈ کے اچھی شہرت کے سرکاری افسر ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر بنایا ، ان کا تعلق کسی بھی طرح ایم کیو ایم سے نہیں ہے، متحدہ کے نامزد شخص وسیم احمد کو ایڈمنسٹریٹر کراچی نہیں بنایا گیا ہے

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان  (ایم کیو ایم ) سے نہیں ہے۔

وزیر بلدیات سندھ  سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان سرکاری افسر ہیں اور ان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) سے نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر خورشید شاہ کا حلقہ انتخاب کچڑا کنڈی میں تبدیل ہوگیا

ناصر حسین شاہ نے یہ بیان صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ سندھ حکومت نے اپنی اتحادی ایم کیو ایم پی کو ’تحفہ‘ دینے کا اعلان کیا اور بعد میں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا۔

ناصر شاہ نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم پی نے ایک سابق ایم پی اے وسیم احمد کا نام دیا تھا تاہم سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پی کی نامزدگی کے مطابق ان کی تقرری نہیں کی۔

وزیربلدیات نے کہا کہ سندھ حکومت نے اچھی شہرت کے حامل ایک سرکاری افسر ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا۔ ڈاکٹر سیف الرحمان ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈیولپمنٹ کے 20 گریڈ کے افسر ہیں۔

وزیر بلدیات  ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس عہدے کے لیے سیاسی تقرری نہیں کر سکتے تھے  اس لیے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے اچھے سرکاری افسر کا انتخاب کیا گیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان کئی دور کی بات چیت کے بعد ڈاکٹر سیف الرحمان کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پی کے گورنر سندھ کی تقرری کو حتمی شکل دینے میں کئی  ماہ کا عرصہ لگا جبکہ ایم کیوایم نے معاہدے کے تحت نام بھجوادیئے تھے ۔

پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم  پاکستان کی نسرین جلیل کا نام مسترد کردیا تھا تاہم بعد میں ایم کیو ایم کی جناب سے کامران ٹیسوری  کا نام بھیجا گیاتھا جنہیں گورنر سندھ مقرر کردیاگیا ۔

حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور اس کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم ) کے درمیان بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی سمجھوتہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی تصفیے پر پہنچ گئیں

پی پی پی اور ایم کیو ایم پی کے درمیان معاہدے میں سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوار کی دستبرداری اور بلدیاتی انتخابات سے قبل ایم کیو ایم پی کے رہنما کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنا بھی شامل ہے۔

یہ فیصلے وزیر اعلیٰ سندھ اور ایم کیو ایم پی کے بہادر آباد ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے دو الگ الگ اجلاسوں میں کیے گئے۔ مذاکرات پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر