سکھر کا نکاسی آب و سپلائی کا نظام محکمہ پبلک ہیلتھ سے لیکر بلدیہ اعلیٰ کے حوالے
سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر سکھر کا نکاسی آب اور سپلائی کا انتظام بلدیاتی ادارے کو سونپ دیا گیا ہے، اس سے قبل نکاسی اور پانی کی سپلائی کی ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمے تھی، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر سکھر نے ہدایات دی ہے کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہئے

سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے ڈرینج اور واٹر سپلائی کا نظام بلدیہ اعلیٰ سکھر کو سونپ دیا گیا ہے ۔
محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے سکھر میں واٹر سپلائی اور ڈرینج کا نظام بلدیہ اعلیٰ سکھر کو سونپ دیا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے فراہمی و نکاسی آب سمیت صفائی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر کی صفائی کیلئے منگوائی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اسکریپ بنادی گئیں
تفصیلات کے مطابق سکھر میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام کے اختیارات بلدیہ اعلیٰ کو تصویض کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ کے افسران کو دیانتداری سے اپنے کام سرانجام دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹرسکھر شہزاد طاہر تھہیم کی ہدایات پر میونسپل کمشنر کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا جس میں بلدیہ افسران و متعلقہ عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسائل کے حل کا اعادہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت پر ڈرینج اسٹیشن اورواٹرسپلائی کے نظام کو منتقل کیا جاچکاہے۔ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمیں بہترین حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر سکھر شہزاد طاہر تھہیم کا کہناہے کہ صاف پانی کی فراہمی اور اوور فلو کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیے
کمشنر کراچی اقبال میمن نے ڈیری فارم مافیا کا سہولت کار بن کر دودھ مزید مہنگا کردیا
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر سکھر کی واضح ہدایات ہیں کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہئے اس حوالے سے انہیں وَقتاًَ فوَقتاً رپورٹ بھی پیش کی جائیگی ۔
میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے میانی سمیت مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور موجود مشینری کا معائنہ کرتے ہوئے عملے کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔