سکھر میں دریائے سندھ کے تفریحی مقامات کو قبضہ مافیا نے ذا تی جاگیر بنالی

بلدیہ اعلیٰ سکھر اور دیگر محکموں نے  بھاری رشوت کے عوض دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر عوام کی سہولیات کیلئے تعمیر کئے جانے والے تفریحی مقامات  قبضہ مافیا کے حوالے کردیئے ہیں جہاں انہوں نے اسے ذاتی جاگیر سمجھتے ہوئے عوام کا داخلہ بند کردیا ہے

سکھرکی شہری انتظامیہ نے بھاری رقوم کے عوض دریائے سندھ کے مقام پر واقعی تفریحی مقامات قبضہ مافیا کے حوالے کردیئے جہاں پر انہوں نے غیر قانونی طور پر ہوٹل تعمیر کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ  سکھر اور دیگر محکموں نے بھاری رشوت کے عوض دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر عوام کی سہولیات کیلئے تعمیر کئے جانے والے تفریحی مقامات  قبضہ مافیا کے حوالے کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خیرپور سمیت سندھ کے بڑے علاقے تاحال سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، اسد علی شاہ

دریائے سندھ کے کنارے قائم تفریحی مقامات پر گزشتہ کئی سالوں سے قبضہ مافیا بغیرنیلامی کے ان کے پر قابض ہیں اور وہاں غیر قانونی طریقے سے  ہوٹل اورریسٹورنٹ قائم کرچکے ہیں۔

سکھر کی شہری انتظامیہ اور دیگر حکام کےساتھ ملکر قبضہ مافیا نے بہت سی اراضی قبضے میں لیکر وہاں اپنے کاروبار چلانے میں مصروف ہیں جبکہ عام عوام کو بھی وہاں جانے نہیں دیا جاتا ہے ۔

دریائے سندھ کے کنارے بندر روڈ ،واٹر ورکس کے قریب تو ہوٹل مالک نے شامیانے لگاکر اسے ذاتی جاگیر میں تبدیل کردیا ہے جبکہ شہری انتظامیہ   خاموشی سے سب کچھ نظر انداز کررہی ہے ۔

دریائے سندھ کے تفریحی مقامات کو بغیر نیلامی کے رشوت کے عوض ہوٹل مالکان کو فراہم کرنے پر شہری و سماجی شخصیات نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر