درگاہ ہادی غمگسار سائیں کے 66ویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

میلے میں بچوں کی دلچسپی کے لیے مختلف قسم کے جھولے لگائے تھے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

درگاہ ہادی سٓرِ فقیر غازی غمگسار سائیں (عبدالرحمان مہیسر)  کا 66واں سالانہ عرس مبارک بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

فقیر سائین کے 3 روزہ عرس کے موقع عقیدت مندوں کی جانب سے صوفیانہ کلام پیش کیے گئے۔ ملھ پھلوانوں نے عرس کے موقع پر اپنے ہنر کے جوہر دکھائے اور شائقین کی جانب سے خوب داد وصول کی۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں دریائے سندھ کے تفریحی مقامات کو قبضہ مافیا نے ذا تی جاگیر بنالی

خیرپور سمیت سندھ کے بڑے علاقے تاحال سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، اسد علی شاہ

اس موقع پر درگاہ کے اردگرد معروف حلوائیوں کی جانب سے مٹھائیوں کی دکانیں سجائی گئیں، جہاں پر طرح طرح  کی مٹھائیاں رکھی گئی تھیں۔

درگاہ ہادی سٓرِ فقیر غازی غمکسار سائیں ڈسٹرکٹ خیرپور میرس کے گاؤں مہیسر میں واقع ہے ، انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر عقیدت مندوں کے لنگر کا زبردست قسم کا انتظام کیا گیا تھا جہاں پر انواع و اقسام کے پکوان دستیاب تھے۔

کچھ سال پہلے تک عرس ایک دن کے منایا جاتا تھا تاہم عقیدت مندوں کے اصرار پر درگاہ کے موجودہ گدی نشین ارشاد علی مہیسر صاحب نے اب عرس کا دورانیہ تین دن تک بڑھا دیا ہے۔

میلے میں بچوں کی دلچسپی کے لیے مختلف قسم کے جھولے لگائے تھے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

عرس کے موقع پر درگاہ پر موجود فقیروں کی جانب سے صوفیانہ کلام پیش کیے۔ کلام پیش کرنے والوں میں فقیر احسان علی برڑو ، بشیر احمد ، ریاض حسین عباسی ،  فقیر شیر دل اور دیگر شامل تھے۔ میلا اسلامی تاریخ 23 جمادالاول سے 25 جمادالاول تک جاری رہا۔ مختلف علاقوں کے عقیدت مندوں نے میلے میں شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر