این ای ڈی یونیورسٹی اور محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

این ای ڈی یونیورسٹی اور محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مابین تحفظ جنگلی حیات سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کسی یونیورسٹی سے مدد لی جائے گی، پروفیسر ڈاکٹر شہہ نیلہ زرداری کا کہنا تھا کہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈیٹا سائنس اور دیگر ٹیکنالوجی کے استعمال سے حیاتیاتی تنوع اور قدرتی ماحول کو سمجھنے اور تحفظ میں مدد حاصل ہوگی

تحفظ جنگلی حیات صوبہ سندھ پالیسی 2022 کے اہداف کی تکمیل کے تناظر میں جامعہ این ای ڈی کے شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ اور محکمہ جنگلی حیات (سندھ) کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت تحفظ جنگلی حیات کے شعبہ میں ٹیکنالوجی اور ریسرچ کو  فروغ دیا جائے گا۔

این ای ڈی یونیورسٹی اور محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مابین تحفظ جنگلی حیات سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ جنگلی حیات بنگل خان مہر کا کہنا تھا کہ وائلڈ لائف ایکوسسٹم کا ایک اہم جُز اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کا اہم جز ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

غیرملکی سیاح پاکستانی قانون کو نظرانداز کرکے نیشنل پارک میں جیپ لیکر گھس گئے

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ جنگلی حیات بنگل خان مہر کا کہنا تھا کہ  تحفظ جنگلی حیات کے شعبے میں قانون سازی کے عمل کو دورحاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے اورمضبوط کرنے کے علاوہ بیالوجیکل سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال سنگ میل ثابت ہوگا۔

پرو وائس چانسلراین ڈی یونی ورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھاکہ حیاتیاتی تنوع کے فروغ اورتحفظ جنگلی حیات کیلئے ہرشہری بالخصوص نوجوان طالب علموں کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جوکہ آبادی کا ساٹھ فی صد ہیں۔

 سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات صوبہ سندھ ڈاکٹر بدرجمیل کا کہنا تھا کہ دورحاضر میں جنگلی حیات اور اسکے مسکن کو چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ کنزرویٹر جاوید مہر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تعلیمی ادارے اس شعبہ میں حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

کنزرویٹر جاوید مہر نے کہا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا موقع  ہے جب جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کسی جامعہ کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ پروفیسر ڈاکٹر شہہ نیلہ زرداری کا کہنا تھا کہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈیٹا سائنس اور دیگر ٹیکنالوجی کے استعمال سے حیاتیاتی تنوع اور قدرتی ماحول کو سمجھنے اور تحفظ میں مدد حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

سوات کے جنگلات کو نذر آتش کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

 جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق اس مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل،ڈین انفارمیشن سائنس اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی سید غضنفر حسین، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف سافٹ ویئر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر شہ نیلا زرداری  شریک ہوئیں۔

سندھ حکومت کے عہدیداروں میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ جنگلی حیات و انسداد رشوت ستانی،حکومت سندھ کے سیکریٹری جنگلات و تحفظِ جنگلی حیات ڈاکٹر بدر جمیل، چیف کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ جاوید مہر، سیکشن آفیسر سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سالک نوید نے شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر