کراچی میں 31 دسمبر اور یکم جنوری کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی
ڈی آئی جی کی درخواست پر کمشنر کراچی اقبال میمن نے شہر قائد میں نئے سال کے موقع پر دو دن کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔
کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے جمعے کے روز شہر قائد میں دو دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کردیا۔
کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 31 دسمبر اور یکم جنوری سے ہوگا۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق خواتین ، بچے، بزرگ شہری، صحافی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم میں اہلکار اور دیگر ضروری خدمات کے ملازمین اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ترجمان قومی اسمبلی
اعظم نذیر تارڑ اور رضا ربانی نے ٹیکنوکریٹ حکومت کو غیرآئینی قرار دے دیا
20 دسمبر کو کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط میں ڈی آئی جی نے کہا تھا کہ ”کراچی کے شہری کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی شام سے رات گئے تک پورے جوش و خروش سے نیو ایئر نائٹ منائی گئی۔“
”رات بھر شہر کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موٹر سائیکلوں اور کاروں پر سی ویو کی طرف جائے گی جس سے ٹریفک جام اور علاقہ مکینوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔“
ڈی آئی جی کی جانب سے لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی تھی کہ ”ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے اسلحے کی نمائش ، ہوائی فائرنگ، پٹاخے اور موٹر سائیکل/سکوٹر کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے۔“
ڈی آئی جی کی درخواست کے تناظر میں گذشتہ کمشنر کراچی اقبال میمن نے ایک نوٹی فیکیشن کے ذریعے ”کراچی ڈویژن میں 31 دسمبر 2022 سے یکم جنوری 2023 تک دو دن کے لیے ہوائی فائرنگ، پٹاخے، اور موٹر سائیکل/اسکوٹر کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔“
یاد رہے کہ جمعرات کے روز سندھ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ”نئے سال کے موقع پر سی ویو روڈ عوام کے لیے کھلا رہے گا۔“
کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام عوامی مقامات پر سندھ پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حکام نے ہوائی فائرنگ اور ہتھیاروں کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق عبدالستار ایدھی ایوینیو کو صرف یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا تاکہ کسی بھی رش سے ممکنہ طور پر بچا جاسکے۔
ایس ایس پی ساؤتھ سید اسد رضا کا کہنا ہے کہ ”موجودہ حالات میں دہشتگردانہ سرگرمیوں اور مذہبی افراد کی وجہ سے امن و امان کی خرابی کے امکان کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔“
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سی ویو اور دیگر مقامات پر 2383 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔“