سینئرصحافی روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر مدثر مرزا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے

کراچی یونین جرنلسٹ (کے یو جے ) کے سینئر رکن  اور روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر مدثر مرزا انتقال کرگئے۔ مدثر مرزا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے جبکہ ان کے اہلخانہ ایک  شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں، کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں مدثر مرزا کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے

کراچی یونین جرنلسٹ (کے یو جے ) کے سینئر رکن اور روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر مدثر مرزا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں جبکہ ان کے اہلخانہ شادی میں شرکت کے لیے اسلام آباد گئے ہوئے  ہیں  ۔

کراچی یونین جرنلسٹ (کے یو جے ) کے سینئر رکن  اور روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر مدثر مرزا انتقال کرگئے۔ مدثر مرزا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے جبکہ ان کے اہلخانہ ای  شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

روزنامہ جنگ کے صحافی اور ملازمین گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

کراچی یونین جرنلسٹ (کے یو جے ) سے جاری کردہ ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر مدثر مرزا انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان  انکے اہلخانہ کی اسلام آباد سے  کراچی واپسی کے بعد کیا جائے گا ۔

مرحوم مدثر مرزا کے پڑوسی اسماعیل نے جنرل سیکریٹری کے یو جے  فہیم صدیقی کو بتایا کہ مدثرمرزا کے بیٹے واثق نے انہیں فون کیا اور کہا کہ والدصاحب فون نہیں اٹھارہے  جس پر ہم گھر کے اندر کودے لیکن گھراندر سےبھی بند تھا ۔

اسماعیل نامی شخص نے بتایا کہ مدثر مرزا کے بیٹے نے دروازہ توڑنے کی ہدایت کی مگر ہم نے ایک چابی والے کو لائے اور تالہ کھلوایا تو دیکھا مدثر مرزا اپنے بیڈ پر تھےا ور ان کے سینے پر ان کا موبائل فون موجود تھا ۔

اسماعیل نامی شخص نے بتایا کہ ہم نے انہیں  فوری طور پر گلشن اقبال کے ایک نججی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی موت کو 10 سے 12 گھنٹے گزر گئے ہیں۔

مدثر مرزا کے پڑوسی اسماعیل نے کہا کہ ان کی میت سرد خانے میں رکھوادی گئی ہے۔ ان کے بیٹے  بہو اوراہلیہ 4 بجے کی فلائٹ سے کراچی پہنچ رہےہیں جس کے بعد نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

روزنامہ جنگ نے سمیرا ملک کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بنیاد پر خبر شائع کردی

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں مدثر مرزا کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

کے یو جے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مرحوم صحافت کے آسمان کا ایک روشن ستارہ تھے ان کی اچانک موت کراچی سمیت ملک کی صحافی برادری کیلئے ایک صدمہ عظیم ہے ۔

متعلقہ تحاریر