سکھر پریس کلب کے انتخابات: لالا اسد پٹھان کا پروگریسیو جرنلسٹس پینل بلامقابلہ کامیاب

سکھر پریس کلب, سکھر یونین آف جرنلسٹس, سیفما سکھر چیپٹر اور کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور اراکین مجلس عاملہ کے انتخابات کا انعقاد بھی سکھر پریس کلب میں کیا گیا۔

سکھر: سکھر پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس سیفما سکھر اور کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن  کے سالانہ انتخابات کا انعقاد سکھر پریس کلب میں ہوا، لالا اسد پٹھان کا پروگریسیو جرنلسٹس پینل بلا مقابلہ کامیاب قرار، کامیاب امیدواروں نے فتح یاب ہونے پر جشن منایا۔

سکھر پریس کلب صدر کیلئے چوھدری محمد ارشاد گوندل , جنرل سیکریٹری شہزاد تابانی , سکھر یونین آف جرنلسٹس صدر امداد بوزدار اور جنرل سیکریٹری احقر رضوی سمیت تمام عہدیداران و ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ رینجرز نے سال 2022 سے متعلق اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم کردی

سکھر پریس کلب, سکھر یونین آف جرنلسٹس, سیفما سکھر چیپٹر اور کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور اراکین مجلس عاملہ کے انتخابات کا انعقاد بھی سکھر پریس کلب میں کیا گیا۔

انتخابات میں پروگریسو جرنلسٹس پینل کے نامزد سکھر پریس کلب کے عہدیداران، صدر چوہدری محمد, نائب صدر لالا شہباز خان پٹھان ، نائب صدر دوئم سلیم سہتو ، جنرل سیکرٹری شہزاد تابانی، جوائنٹ سیکریٹری شاہد چنہ، جوائنٹ سیکریٹری دوئم اعجاز چھجن، خازن سحرش کھوکھر، پریس سیکریٹری کامران شیخ ، آفس سیکریٹری بخش علی پھلپوٹو اور مجلس عاملہ میں لالا اسد پٹھان، نصراللہ وسیر، آصف ظہیر لودھی,  جمیل مغل، زمان باجوہ، شوکت نوناری یاسر فاروقی ، جلال الدین بھیو، مجیب ورند، کرن مرزا عبدالحمید کمبوہ, ندیم سرکی, محترم انس گھانگھرو, اور فرقان کھوسو بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔ جبکہ سکھر یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں پروگریسو جرنلسٹس پینل کے ہی صدر امداد بوزدار، نائب صدر خالد بھانبن، نائب صدر نادر خان, ، جنرل سیکریٹری احقر رضوی، جوائنٹ سیکریٹری سید جواد شاہ، جوائنٹ سیکریٹری دوئم مبین خان، خازن کاشف پھلپوٹو، پریس سیکریٹری فاروق سومرو، آفس سیکریٹری دیدار انڑ, اور مجلس عاملہ کے لیے حسیب شیخ، وسیم شمسی، ریاض راجپوت، اظہر دایو، جمیل سومرو، فرید سومرو ، علی ڈنو شاہ، جمیل ساگر گھانگھرو, شکیل عاجز,  اورنگزیب ماکو، سیرت آسیہ بلوچ، سجاد پاشا, اسحاق کھوسو اور بسمہ وسیم شمسی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔

سیفما سکھر کے انتخابات میں صدر صلاح الدین قریشی, نائب صدر عبیداللہ شیخ,  دوئم مسعودالحسن زیدی, جنرل سیکریٹری فیصل آرائیں, جوائنٹ سیکریٹری ایاز مغل, دوئم ملک عمران شاہد, خازن دانش زیدی, پریس سیکرٹری یار محمد سومرو, آفیس سیکریٹری محمد خالد امجد کامیاب قرار پائے۔

کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر سلیم سہتو, نائب صدر شفیع محمد ابڑو, دوئم انس گھانگھرو, جنرل سیکریٹری مورڑو مہر, محترم جوائنٹ سیکریٹری سجاد شاہ, دوئم غفور شیخ, فنانس سیکرٹری فاروق سومرو, پریس سیکریٹری ناصر عباس, آفیس سیکریٹری اشفاق کھوسو کامیاب قرار پائے۔

سکھر پریس کلب انتخابات کے لیے چیئرمین شوکت راہی، ممبران ریاض راجپوت اور قاضی ضیاء الرحمان پر مشتمل تین رکنی الیکشن کمیٹی نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔

سکھر یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے لیے چیئرمین جلال الدین بھیو ، ممبران عبدالحمید کمبوہ  اور  جاوید گھنیو پر مشتمل الیکشن کمیٹی نے نتائج کا اعلان کیا۔

اس موقع پر تمام اراکین نے پروگروگریسو جرنلسٹس پینل کے سربراہ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان کو خوب مبارکباد دی۔

متعلقہ تحاریر