مہدی علی کاظمی اپنی بیٹی کی گھر واپسی کے لیے پُرامید
مغویہ بچی کے والد کا کہنا ہے میں اللہ کے بعد تمام لوگوں کا اور عدالت عالیہ کو بہت زیادہ مشکور ہوں جس نے بچی کا موقف سننے کے لیے اسے جمعے کے روز کال کرلیا ہے۔
مغویہ بچی کے والد مہدی علی کاظمی نے کہا ہے کہ میں عدالت عالیہ کو شکرگزار ہوں کہ اس نے میری بچی سے اس کی رائے لینے کے لیے کال کیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مہدی علی کاظمی کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کا بھی بہت زیادہ ممنون ہوں جو پاکستان میں رہتے ہیں اور پاکستان سے باہر رہتے ہیں اور میرے لیے دعائیں کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے دورہ سندھ سے متعلق مقامی قیادت کو اہداف سونپ دیئے گئے
سکھر پریس کلب کے انتخابات: لالا اسد پٹھان کا پروگریسیو جرنلسٹس پینل بلامقابلہ کامیاب
ان کا کہنا تھا میں ان غیرمسلموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو مجھے میسج کرتے ہیں اور مجھ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ بچیاں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔
مغویہ بچی کے والد مہدی علی کاظمی کا کہنا تھا میں پاکستان کی عدالتوں کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جمعے والے دن 6 جنوری کو اس کا موقف سننے کے لیے بلایا ہے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں سوشل میڈیا ، میڈیا پرسنز اور مین اسٹریم میڈیا کے کردار کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب میڈیا کے دوستوں کے تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا۔
معروف سماجی کارکن اور ایڈووکیٹ جبران ناصر کی شکریہ ادا کرتے ہوئے مہدی علی کاظمی کا کہنا تھا میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں ان کا شکریہ کیسے ادا کروں۔ انہوں نے اس کیس میں جتنی محنت کی ہے میں ان کا بے انتہا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا ہمیں امید ہے کہ عدالت بچی کا موقف سننے کے بعد بچی کو ہماری کسٹڈی میں دے دے گی ، اور امید کرتے ہیں کہ کیس اپنے انجام کو پہنچے۔